உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ضمنی انتخابات : ارریہ اور جہان آباد سے آر جے ڈی اور بھبھوا سے کانگریس لڑے گی الیکشن

    تیجسوی یادو ۔ فائل فوٹو

    تیجسوی یادو ۔ فائل فوٹو

    بہار میں گیارہ مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے درمیان سیٹوں پر ہوئی رضامندی کا آج باضابطہ اعلان کردیا گیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ: بہار میں گیارہ مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے درمیان سیٹوں پر ہوئی رضامندی کا آج باضابطہ اعلان کردیا گیا اور اس کے تحت ارریا لوک سبھا اور جہان آباد اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی جبکہ بھبھوا اسمبلی سیٹ سے کانگریس الیکشن لڑے گی۔
      بہار کے سابق نائب وزیراعلی اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور کانگریس کے ایکزیکیوٹیو ریاستی صدر کوکب قادری نے یہاں آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں سیٹوں کے تعلق سے دونوں پارٹیوں کے مابین اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے تحت ارریا لوک سبھا اور جہان آباد اسمبلی سیٹ سے آرجے ڈی جبکہ بھبھوا اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔
      مسٹر یادو نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ارریا لوک سبھا علاقہ سے آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمان محمد تسلیم الدین کے بیٹے سرفراز عالم کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیاہے جبکہ جہان آباد اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی مدریکا سنگھ یادو کے بیٹے کمار کرشن موہن سودیو یادو امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھبھوا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کا امیدوارہوگا جس کا فیصلہ کانگریس کو کرنا ہے۔
      First published: