ہوم » نیوز » No Category

آر جے ڈی نے نتیش کو مهاگٹھ بندھن کا لیڈرمنتخب کیا ، تیجسوی کے نام پر مہر لگنی باقی

پٹنہ : تیجسوی یادو کا راشٹریہ جنتا دل کے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بننا تقریبا طے ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت پٹنہ میں پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 13, 2015 05:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر جے ڈی نے نتیش کو مهاگٹھ بندھن کا لیڈرمنتخب کیا ، تیجسوی کے نام پر مہر لگنی باقی
پٹنہ : تیجسوی یادو کا راشٹریہ جنتا دل کے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بننا تقریبا طے ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت پٹنہ میں پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی۔

پٹنہ : تیجسوی یادو کا راشٹریہ جنتا دل کے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بننا تقریبا طے ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت پٹنہ میں پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں تمام اراکین اسمبلی نے آر جے ڈی کے سربراہ کو لیڈر منتخب کرنے کا اختیاردیا۔


ایسا مانا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو پارٹی کی طرف سے اس بات کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے بتایا کہ آر جے ڈی کی جانب سے نتیش کمار کو مهاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔


میٹنگ میں تقریبا نصف درجن تجاویز بحث کے بعد اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اس میٹنگ میں پارٹی کے زیادہ تر نو منتخب اراکین موجود تھے۔ تمام کی نظریں اس بات پر تھیں کہ تیجسوی کے نام پر مہر لگ جائے گی اور پارٹی انہیں اپنا لیڈر اعلان کرے گی۔تاہم ایسا کچھ اعلان نہیں کیا گیا بلکہ اس کا اختیار لالو یادو کو دیدیا گیا۔


میٹنگ میں سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی پارٹی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے اور عبدالباری صدیقی سمیت سینئرلیڈر ان بھی موجود تھے۔

First published: Nov 13, 2015 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading