ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لالو نے ایگزٹ پول کو کیا خارج ، کہا : یوپی میں ایس پی - کانگریس اتحاد کی بنے گی حکومت

مسٹر یادو نے یہاں ایگزٹ پول پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایگزٹ پول پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول ہر بار فیل ہوا ہے اور اس بار بھی فیل ہوگا

  • UNI
  • Last Updated: Mar 10, 2017 06:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لالو نے ایگزٹ پول کو کیا خارج ، کہا : یوپی میں ایس پی - کانگریس اتحاد کی بنے گی حکومت
مسٹر یادو نے یہاں ایگزٹ پول پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایگزٹ پول پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول ہر بار فیل ہوا ہے اور اس بار بھی فیل ہوگا

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں مختلف ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر نشر کئے گئے ایگزٹ پول کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی۔

مسٹر یادو نے یہاں ایگزٹ پول پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایگزٹ پول پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول ہر بار فیل ہوا ہے اور اس بار بھی فیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑی پارٹی بتانے والے تمام ایگزٹ پول ایک بار پھر فیل ثابت ہوں گے اور اترپردیش میں اکھلیش اور کانگریس اتحاد کو واضح اکثریت مل جائے گی۔

آر جے ڈی صدر نے بہار اسمبلی انتخابات پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں انتخابات کے دوران بھی ایگزٹ پول میں بی جے پی کو آگے دکھایا گیا تھا لیکن نتیجہ بالکل برعکس آیا اور ریاست میں مهاگٹھ بندھن کی حکومت بنی۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اثر کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر یادو نے کہا کہ ان انتخابات کا اثر دہلی پر بھی پڑے گا۔

First published: Mar 10, 2017 06:22 PM IST