بہار میں بے خوف بدمعاشوں کی دہشت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ سیوان کا ہے جہاں گزشتہ رات آر جے ڈی لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے بھتیجے کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسی پھیل گئی ہے۔
یہ واقعہ ٹاون تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، بدمعاشوں نے جمعہ کی رات یوسف کے سینے میں قریب سے گولی مار دی۔ زخمی یوسف کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے ہنگامہ اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ کشیدگی کے مدنظر جائے حادثہ کے آس پاس بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
سیوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نوین چندر جھا نے جائے حادثہ پہنچ کر وہاں کا جائزہ لیا۔ پولیس معاملہ درج کر کے مجرمین کی تلاشی میں مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
بتا دیں کہ سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین مشہور تیزاب قتل واقعہ میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ضلع عدالت نے دسمبر 2015 میں انہیں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ شہاب الدین کی طرف سے فیصلہ کے خلاف پٹنہ ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی لیکن وہاں سے انہیں راحت نہیں ملی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔