உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین سال بعد پٹنہ پہنچے لالو یادو ، ایئر پورٹ پر استقبال کرنے کیلئے حامیوں کی امڈی بھیڑ

    تین سال بعد پٹنہ پہنچے لالو یادو ، ایئر پورٹ پر استقبال کرنے کیلئے حامیوں کی امڈی بھیڑ

    تین سال بعد پٹنہ پہنچے لالو یادو ، ایئر پورٹ پر استقبال کرنے کیلئے حامیوں کی امڈی بھیڑ

    Bihar News : لالو یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اتوار کے روز دہلی سے یہاں ہوائی اڈے پر پہنچیں ۔

    • Share this:
      پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرسادو یادو طویل عرصے کے بعد آج بہار پہنچے ۔ لالو یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اتوار کے روز دہلی سے یہاں ہوائی اڈے پر پہنچیں ۔ قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو، ان کے بڑے بھائی اور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو اور پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے ساتھ آر جے ڈی کے سینئر لیڈران اور کارکنان ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

      آر جے ڈی صدر اپنے قافلے کے ساتھ ہوائی اڈے سے سیدھے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ 10 سرکلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ آج آر جے ڈی صدر کے حامیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ رہائش گاہ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لالو یادو پارٹی کارکنوں سے کچھ دیر ملاقات کے بعد آرام کرنے چلے گئے۔ اس کے بعد پارٹی کے حامیوں کو آہستہ آہستہ احاطے سے نکال دیا گیا ۔


      بتادیں کہ اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہورہے ضمنی انتخابات کیلئے آر جے ڈی نے اپنے اسٹار کمپینروں کی جو فہرست جاری کی تھی ، اس میں لالو یادو پہلے تو دوسرے نمبر پر تیجسوی یادو کا نام ہے ۔ ایسے میں لالو یادو اپنے خطاب سے کارکنان کے درمیان جوش بھرنے کا کام کریں گے اور عوام سے ووٹ مانگنے بھی جائیں گے ۔

      لالو یادو کو پٹنہ آنے کی خبر کے بعد بہار میں سیاسی سرگرم بھی بڑھنے کی بات کہی جارہی ہے ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: