ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس کی حلف برداری کے بعد مرکزی وزیرنےکہا شیوسینا کوسبق سکھانا ضروری تھا

رام داس اٹھاؤلےنے بی جے پی - این سی پی کوحکومت بنانےکے لئےمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ یہ پہلے سےطےتھا کہ بی جے پی - این سی پی مل کرحکومت بنائیں گی۔

  • Share this:
مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس کی حلف برداری کے بعد مرکزی وزیرنےکہا شیوسینا کوسبق سکھانا ضروری تھا
رام داس اٹھاؤلے نے دیویندر فڑنویس کی حلف برداری کے بعد کہا کہ شیو سینا کو سبق سکھانا ضروری تھا۔

پٹنہ: شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی مشترکہ حکومت بنانےکی قواعد کے درمیان مہاراشٹرمیں اچانک بڑا سیاسی الٹ پھیرہوا اوربی جے پی نے این سی پی سربراہ شرد پوار کے بھتیجےاجیت پوارکی حمایت سے حکومت بنالی۔ اب اس مسئلے پرجہاں کانگریس سمیت دیگرکئی اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو اخلاقیات کی دہائی دے رہی ہیں، وہیں مرکزی حکومت میں وزیراورری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدررام داس اٹھاؤلے نے حکومت بنانے کولےکردیویندرفڑنویس اوراجیت پوارکومبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ شیوسینا کوسبق سکھانا ضروری تھا۔


پٹنہ پہنچےمرکزی وزیررام داس اٹھاؤلےنے بی جے پی - این سی پی کوحکومت بنانےکے لئےمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ یہ پہلے سےطےتھا کہ بی جے پی - این سی پی مل کرحکومت بنائیں گی۔ اٹھاؤلے نےاپنے اندازمیں شیوسینا، این سی پی اورکانگریس پرطنزکستے ہوئےکہا کہ شیوسینا کولٹکا دیا، کانگریس کوپھٹکا دیا ہے اوراین سی پی کوبی جے پی نے اٹکا دیا ہے۔ مرکزی وزیرنےکہا کہ شیوسینا مینڈیٹ کا کھلواڑکررہی تھی۔ شیوسینا کا وزیراعلیٰ کسی جنم میں نہیں بنےگا۔ وزیراعظم مودی اورشرد پوارکے درمیان بات چیت اہم کڑی رہی۔ شرد پواراوراجیت پوارکومبارکباد۔


دیویندرفڑنویس اوراجیت پوار (فائل فوٹو)۔
دیویندرفڑنویس اوراجیت پوار (فائل فوٹو)۔


مرکزمیں شامل ہوجائے این سی پی

رام داس اٹھاؤلےنےاین سی پی کے مرکزمیں شامل ہونےکا بھی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرفل پٹیل اورسپریا سولے مرکزمیں جلد ہی وزیربن سکتے ہیں۔ شرد پوارکو این ڈی اے میں آجانا چاہئے۔ واضح رہے کہ شیوسینا کا رکن پارلیمنٹ مرکزمیں وزیرتھا، لیکن بی جے پی - شیوسینا کے اختلاف کے بعد اس نے مرکزی وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس طرح سے شیوسینا کے کوٹے کی سیٹ ابھی خالی ہے۔

امت شاہ نے جو کہا، وہ ہوگیا

ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدررام داس اٹھاؤلے نےکہا کہ امت شاہ بول رہےتھےکہ سب ٹھیک ہوجائےگااورٹھیک ہوگیا۔ شیوسینا کوبی جے پی نے سبق سکھا دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم مودی نے شرد پوارسے بات کی ہوگی کہ سب چکرمیں آجائیں گے۔
First published: Nov 23, 2019 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading