ہوم » نیوز » No Category

موہن بھاگوت نے پھر الاپا رام مندر کا راگ ، ہمیں ایک خوبصورت مندر بنانے کے ہدف کو پورا کرنا ہے

کولکاتہ : مغربی بنگال میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ ایک مرتبہ پھر الاپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہندوستان کے ہر ذرہ میں بسے ہوئے ہیں۔ رام مندر کی تعمیر کا عزم پورا ہوکر رہے گا۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 02, 2015 11:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
موہن بھاگوت نے پھر الاپا رام مندر کا راگ ، ہمیں ایک خوبصورت مندر بنانے کے ہدف کو پورا کرنا ہے
کولکاتہ : مغربی بنگال میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ ایک مرتبہ پھر الاپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہندوستان کے ہر ذرہ میں بسے ہوئے ہیں۔ رام مندر کی تعمیر کا عزم پورا ہوکر رہے گا۔

کولکاتہ : مغربی بنگال میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ ایک مرتبہ پھر الاپا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہندوستان کے ہر ذرہ میں بسے ہوئے ہیں۔ رام مندر کی تعمیر کا عزم پورا ہوکر رہے گا۔


انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایک خوبصورت مقصد میرے سامنے ہے۔ ہمیں ایک خوبصورت مندر بنانے کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔


خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آر ایس ایس کے سربراہ نے رام مندر کا مسئلہ اٹھایا ہو ۔ اس سے پہلے وشو ہندو پریشد کے سینئر لیڈر اشوک سنگھل کے لئے منعقد ہ ایک پروگرام میں بھی بھاگوت اس مسئلہ کو اٹھا چکے ہیں ۔ اس وقت بھاگوت نے کہا تھا کہ اشوک سنگھل کے خواب کو پورا کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش ضروری ہے۔

First published: Dec 02, 2015 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading