کولکاتہ: اترپردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے 50 سالہ اخلاق کو بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آر ایس ایس کی مغربی بنگال یونٹ نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے قصورواروں کے لئے سخت سزا چاہتی ہے۔
آر ایس ایس کے ریاستی سکریٹری جشنو باسو نے کہا کہ ہم دادری سانحہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ باسو نے میڈیا پر طنز کستے ہوئے کہاکہ وہ ایسے واقعات کو زور شور سے بتاتا ہے اور اس ماہ کے شروع میں ندیہ ضلع میں تین ہندو دلتوں کی پیٹ پیٹ کر جان لینے جیسے واقعات پر خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دادری سانحہ کے بعد سے آر ایس ایس مسلسل تنقیدوں کی زد پر ہے اور اس کے اس بیان کو اپنی شبیہ کو سدھارنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
مصنفین کی جانب سے اپنے ایوارڈ لوٹائے جانے پر باسو نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی قوت کے خلاف اپنے خیالات ظاہر کرنے والے مصنفین اور کارکنان مرکز میں واچ ڈاگ کو تبدیل کرنے کے خلاف ہیں۔
باسو نے آبادی کے عدم توازن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے دستیاب وسائل، مستقبل کی ضروریات اور آبادی کے عدم توازن کے مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے قومی آبادی پالیسی پھر سے تیار کرنے اور سب پر نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔