ہوم » نیوز » No Category

تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ثمر جمال نے کیا نیٹ پاس ، اہل خانہ میں خوشی کی لہر

کچھ کرگزرنے کا ارادہ ہو ، توسب کچھ آسان ہوجاتا ہے، یہ مقولہ مظفرپورضلع کے دوردرازگاؤں میں رہنے والی ثمرجمال پر صدفیصد صادق آرہا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 10, 2016 08:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ثمر جمال نے کیا نیٹ پاس ، اہل خانہ میں خوشی کی لہر
کچھ کرگزرنے کا ارادہ ہو ، توسب کچھ آسان ہوجاتا ہے، یہ مقولہ مظفرپورضلع کے دوردرازگاؤں میں رہنے والی ثمرجمال پر صدفیصد صادق آرہا ہے۔

مظفر پور : کچھ کرگزرنے کا ارادہ ہو ، توسب کچھ آسان ہوجاتا ہے، یہ مقولہ مظفرپورضلع کے دوردرازگاؤں میں رہنے والی ثمرجمال پر صدفیصد صادق آرہا ہے۔ ثمر جمال نیٹ میں بہارکوٹے سے کامیاب ہونے والی مظفرپورضلع کی واحد مسلم طالبہ ہیں۔ ثمرکی کامیابی پران کے گھروالے خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔

مظفرپورضلع میں پاروبلاک کے مجھولیا گاؤں کی رہنے والی ثمرجمال کے والدین کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنے بچوں کوبڑے شہروں میں رکھ کرتعلیم دلا سکیں۔ ثمرجمال کے مطابق اس کی کامیابی میں سب سے اہم رول اس کے والدین کارہاہے۔ ثمرجمال کا کہنا ہے کہ کسی مشکل مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے زیادہ پڑھناضروری نہیں بلکہ پڑھائی میں تسلسل کاقائم رہنالازمی ہے۔

ثمرجمال نے سال رواں ہی انٹر کا امتحان پاس کیا ہے۔ انٹر میں بھی ثمرنے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ثمرکی کامیابی ملک کے دوردرازعلاقوں میں رہنے والی دیگر طالبات کے لیے بھی یقیناً باعث تحریک ثابت ہوگی ۔

First published: Sep 10, 2016 08:03 PM IST