اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کو نہیں دکھائیں گے سفید جھنڈا، اس نے گولی چلائی تو ہم گولیاں نہیں گنیں گے: راج ناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 سے 4 سال کے اندر ہندوستان سے نکسل واد کا صفایا کر دیا جائےگا۔ پہلے کی حکومتوں نے انتہا پسندی اور نکسل واد کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔

    • Share this:
      آئندہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر بی جے پی نے پوری طاقت لگا دی ہے۔ اسی طرز میں ہفتہ کے روز بہار کے سمستی پور ضلع میں منعقد ایک تقریب میں شکرت کرنے پہنچے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوگوں کو خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب سفید جھنڈا نہیں دکھایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلےگی۔ پاکستان کی جانب سے جب ایک گولی چلےگی تو پھر ہندوستان کی طرف سے گولی کی گنتی نہیں کی جائےگی۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 سے 4 سال کے اندر ہندوستان سے نکسل واد کا صفایا کر دیا جائےگا۔ پہلے کی حکومتوں نے انتہا پسندی اور نکسل واد کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔

      کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں ہماری حکومت آئےگی، تو کسانوں کی قرض معافی کی جائےگی۔ ہندوستان میں 55 سال تک ان کی حکومت رہی ہے اور کتنی مرتبہ قرض معافی کی گئی؟ کسانوں کے معاشی حالات میں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائےگی‘‘۔
      First published: