உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یہ ایک مرحلہ ہے، کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں Nitish، بہار میں اقتدار کی تبدیلی پر بولے شندے کے وزیر

    Bihar Politics: دراصل گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے دو مرتبہ ریاست میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ نیا اتحاد صرف ایک مرحلہ ہے اور نتیش کسی بھی وقت اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

    Bihar Politics: دراصل گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے دو مرتبہ ریاست میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ نیا اتحاد صرف ایک مرحلہ ہے اور نتیش کسی بھی وقت اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

    Bihar Politics: دراصل گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے دو مرتبہ ریاست میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ نیا اتحاد صرف ایک مرحلہ ہے اور نتیش کسی بھی وقت اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

    • Share this:
      اس وقت سیاسی گلیاروں میں ہر طرف صرف اور صرف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار Nitish Kumar کی چرچا ہے۔ بی جے پی سے ناطہ توڑ کر انہوں نے آر جے ڈی سے ہاتھ ملایا۔ انہوں نے بدھ کو راج بھون میں ریکارڈ آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ لیکن اب بھی بہت سے لیڈروں کو لگتا ہے کہ نتیش کسی بھی وقت اپنا رخ بدل سکتے ہیں۔ دراصل گزشتہ پانچ برسوں میں انہوں نے دو مرتبہ ریاست میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ نیا اتحاد صرف ایک مرحلہ ہے اور نتیش کسی بھی وقت اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کیسرکر Deepak kesarkar نے کہا، 'یہ صرف ایک مرحلہ ہے۔ میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سی ایم نتیش کمار پر تنقید کر رہا ہوں۔ وہ ایک سینئر سیاستدان ہیں جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر ریاست کی اچھی خدمت کی ہے۔ لیکن اگر اسے لگتا ہے کہ اس نے غلط پارٹی کا انتخاب کیا ہے تو وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ یہ بے مثال نہیں ہے۔

      مدت پوری کرنے سے پہلے ہی گر جائے گی حکومت
      بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا کہ بہار کی نئی حکومت 2025 میں اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ہی گر جائے گی۔ مودی نے یہ بات چیف منسٹر نتیش کمار کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلقات منقطع کرنے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیرقیادت عظیم اتحاد کا لیڈر منتخب ہونے کے ایک دن بعد کہی۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سربراہ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے لوگوں کی توہین کی ہے جنہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو ووٹ دیا۔

      مشہور کامیڈین Raju Srivastava کی حالت نازک! AIIMS میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر اداکار

      گزشتہ 24 گھنٹے میں Coronavirus کے16299 نئے کیس، 53 کی موت، دہلی اور مہاراشٹر نے بڑھائی فکر

       

      نتیش نے کیا کہا؟
      تاہم، بی جے پی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ جس طرح ہم 2015 میں ایک ساتھ تھے، ہم واپس آ گئے ہیں اور بہار کے مفاد میں کام کریں گے۔ جے ڈی یو کے خلاف بی جے پی کی طرف سے رچی گئی مبینہ سازش کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش نے کہا، ’’2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ میں 2020 میں وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتا تھا۔ اس کے بعد سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کے آپ سب گواہ ہیں۔ پارٹی کے ایم ایل اے اور امیدواروں سے پوچھیں، وہ اس کے بارے میں بتائیں گے۔ اس بارے میں مسلسل سب کو بتانے کے بعد آخر کار میں نے محسوس کیا کہ جب سب کی اپنی خواہش ہے تو ان کی خواہش کا خیرمقدم کیا اور 2015 کی طرح ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے اور اب ہم مل کر بہار کے مفاد کے لیے کام کریں گے۔'' ( بھاشا ان پٹ کے ساتھ)
      Published by:Sana Naeem
      First published: