کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے سخت سیکورٹی بندوبست کے دوران ووٹنگ جاری ہے ۔ ووٹنگ شروع ہونے کے بعد کچھ مقامات پر تشدد کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات ہیں۔ مالدہ ضلع میں انگلش بازار اسمبلی سیٹ کے بوتھ نمبر 163 میں فرضی ووٹنگ ہونے کی بھی رپورٹ ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹہ کے اندر الیکشن کمیشن کو مختلف واقعات کی کم از کم 200 شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ اس مرحلے میں مغربی بنگال کے سات اضلاع کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہاں اصل مقابلہ ترنمول کانگریس، کانگریس۔بایاں محاذ اتحاد، بی جے پی اور گورکھاجن مکتی مورچہ کے مابین ہے۔ اس مرحلہ کے اہم امیدواروں میں ترنمول کانگریس سے فٹبال کھلاڑی بائچنگ بھوٹیا ہیں ، جنہیں سی پی ایم کے اشوک بھٹاچاریہ کے خلاف اتارا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔