اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آسام : اب بچہ چوری کی افواہ پر بھیڑ نے تین سادھووں پر کیا حملہ ، پولیس نے بچائی جان

    آسام کے دیما ہساو ضلع میں ماہور ریلوے اسٹیشن پر فوج اور پولیس اہلکاروں نے تین سادھووں کو بھیڑ سے بچالیا ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      آسام کے دیما ہساو ضلع میں ماہور ریلوے اسٹیشن پر فوج اور پولیس اہلکاروں نے تین سادھووں کو بھیڑ سے بچالیا ۔ بچہ چوری کی افواہ پر بھیڑ ان تینوں کی جان لینے پر آمادہ ہوگئی تھی ۔ افسران کے مطابق بچہ چوری کی افواہ کے بعد جمعرات کو سینکڑوں لوگ سادھووں پر حملہ کرنے کیلئے جمع ہوگئے ، جس کے بعد پولیس اہلکار اور نزدیکی کیمپ میں تعینات فوج کے جوان وہاں پہنچ گئے ۔
      افسران کے مطابق بھیڑ نے سادھووں کے سامان کو کھلے میں پھینک دیا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ، جس سے افواہ کو مزید تقویت مل گئی۔ اس واقعہ کے بعد جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی ایک میٹنگ بھی بلائی گئی ۔
      میٹنگ میں مختلف برادریوں کے نمائندے بھی شامل ہوئے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور کسی شخص کی مشتبہ سرگرمیوں کی بابت افسران کو مطلع کریں۔
      First published: