ہوم » نیوز » No Category

ناراض ملائم سنگھ سے ملے شرد یادو، کہا : اتحاد جیسا تھا ویساہی رہے گا

پٹنہ : جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر شرد یادو عظیم اتحاد کو بچانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے گھر پہنچے ہیں ۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 03, 2015 10:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناراض ملائم سنگھ سے ملے شرد یادو، کہا : اتحاد جیسا تھا ویساہی رہے گا
پٹنہ : جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر شرد یادو عظیم اتحاد کو بچانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے گھر پہنچے ہیں ۔

پٹنہ : جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر شرد یادو عظیم اتحاد کو بچانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے گھر پہنچےاور انہوں نے ایس پی سپریمو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد جے ڈی یو صدر نے کہا کہ سیکولر اتحاد پہلے جیسا تھا ، اب بھی ویسا ہی رہے گا ۔ اپنی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیتاجی سے ملک کے حالات پر گفتگو ہوئی اور بہار الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اتحاد سات پارٹیوں کا تھا اور سات پارٹیوں کا ہی رہے گا ۔


دریں اثنا لالو پرساد یادو نے سماجوادی کے اتحاد سے الگ ہونے کا افسوسناک قرار دیا ہے  اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی اس معاملہ کو حل کرلیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ میں اور نتیش کمار جی نیتاجی سے بات کررہے ہیں اور جلد ہی اس معاملہ کو حل کرلیا جائے گا ۔


 ۔ اس سے پہلے شرد یادو  نے کہا تھا  کہ وہ سماج وادی پارٹی کو جنتا پریوار سے باہر نہیں جانے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا ۔ شرد یاد نے کہا کہ 'ہمارا اتحاد اٹوٹ ہے اور اٹوٹ رہے گا ، میں جلد ہی ملائم سنگھ یادو سے اس سلسلہ میں بات کروں گا ۔


انہوں نے کہا تھا کہ 'مجھے میڈیا سے پتہ چلا کہ ایس پی سیٹوں کی تقسیم سے خوش نہیں ہے ۔ ایک بہت بڑے اتحاد میں ایسی باتیں ہو جاتی ہیں ، ہم انہیں اتحاد سے باہر نہیں جانے دیں گے ۔ ان کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ایس پی نے جنتا پریوار چھوڑنے اور بہار انتخابات اپنے دم پر لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پارٹی نے کہا کہ وہ پوری قوت سے الیکشن لڑے گی۔


ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو بہار میں درکنار کر دیا گیا ہے ۔ اس پر شرد یادو نے کہا کہ 'میں کسی الزام پر کچھ نہیں کہوں گا ، ہم جانتے ہیں کہ مسئلہ ہمارے دروازے تک آ گیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کس طرح حل کرنا ہے ۔ میرے پاس ایسے مسائل سے نمٹنے کا کافی تجربہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ بہار میں سیٹوں کی تقسیم میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی کو 100-100 نشستیں ملی تھیں جبکہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 3 سیٹ ملی تھی۔ بعد میں لالو یادو نے ایس پی کو اپنے کوٹے کی پانچ نشستیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

First published: Sep 03, 2015 09:00 PM IST