پٹنہ۔ انتخابی موسم کے درمیان جنتا دل (یو) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے متنازعہ بیان دے کر سرخیاں بٹوری ہیں۔ ایک پروگرام میں شرد یادو نے ووٹ کی عزت کو بیٹی کی عزت سے بڑا بتا دیا۔ منگل کو جننايک کرپوری ٹھاکر کی جینتی پر پٹنہ میں ایک پروگرام میں شرد نے ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی عزت جائے گی تو گاؤں اور محلے کی عزت جائے گی، لیکن ووٹ ایک بار اگر فروخت ہو گیا تو ملک کی عزت اور آنے والا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
پروگرام میں شرد یادو سیاست کے گرتے معیار اور پیسے-ووٹ کے گٹھ جوڑ پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیلیٹ پیپر کے بارے میں بڑے پیمانے پر جگہ جگہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔ بیٹی کی عزت سے بڑی ووٹ کی عزت ہے۔ اگر ایک بار ووٹ بک گیا تو آنے والا خواب پورا نہیں ہو پائے گا۔
شرد یادو نے اس بات کو لے کر بھی کافی تشویش ظاہر کی کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پارٹی اتر پردیش کا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں نظر آ رہی ہے۔
#WATCH: Senior JDU leader Sharad Yadav says "Beti ki izzat se vote ki izzat badi hai" in Patna (Jan 24th) pic.twitter.com/kvDxZpO2iZ
— ANI (@ANI_news) January 25, 2017
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔