ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شتروگھن سنہا کو حریفوں پر نشانہ ، بی جے پی میری پہلی اور آخری پارٹی

پٹنہ :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک بار پھر اپنے نکتہ چینوں کو خاص انداز میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ بی جے پ ان کی پہلی اور آخری پارٹی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 18, 2016 05:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شتروگھن سنہا کو حریفوں پر نشانہ ، بی جے پی میری پہلی اور آخری پارٹی
پٹنہ :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک بار پھر اپنے نکتہ چینوں کو خاص انداز میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ بی جے پ ان کی پہلی اور آخری پارٹی ہے۔

پٹنہ :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک بار پھر اپنے نکتہ چینوں کو خاص انداز میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ بی جے پ ان کی پہلی اور آخری پارٹی ہے۔


جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری کے سلسلے میں بدھ کو ان کے ٹویٹ سے متعلق بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کی بیان بازی کا جواب مسٹر سنہا نے ایک بار پھر ٹویٹ کے ذریعہ دیا ہے۔


انہوں نے لکھا’’مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور میں اپنے وطن کو بہت چاہتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔مجھے ملک کے آئین میں پورا یقین ہے اور میں اپنے تیز ،فعال ،ایکشن ہیرو وزیر اعظم مودی کا بھی بہت احترام کرتا ہوں ۔پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بہار بی جے پی لیڈروں کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی میری پہلی اور آخری پارٹی ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ پارٹی لائن سے ہٹکر بیان بازی کر نےکےلئے مشہور ممبر پارلیمنٹ مسٹر سنہا نے بدھ کو ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر جے این یو کے اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی ملک مخالف کام نہیں کیا ہے ۔مسٹر سنہا کے اس بیان کی بی جے پی لیڈروں نے سخت تردید کی تھی۔


ریاستی صدر منگل پانڈ نے ممبر پارلیمنٹ کے بیان پر سخت اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہ دیا تھا کہ اگر ان کو لگتا ہے کہ کنہیا بے قصور ہے تو وہ ممبر پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پارٹی سے خود کو الگ کر لیں ۔

First published: Feb 18, 2016 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading