پٹنہ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے ایک بار پھر پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دیا ہے۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے صحافیوں کے ذریعہ جنگل راج کے سلسلے میں سوال پوچھے جانے پر کہا کہ کہاں ہے جنگل راج؟ مجھے تو ایسا کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ شتروگھن کا یہ بیان اس لئے اہم ہے کیونکہ ان کی پارٹی ہی بہار میں جنگل راج کا نعرہ لگا رہی ہے۔
شتروگھن نے کہا کہ جرائم کے چھوٹے موٹے واقعات کہاں نہیں ہوتے ہیں۔ کسی بھی حکومت کی کارکردگی کو اتنے کم وقت میں نہیں جانچا جانا چاہئے۔ بہار کی نئی حکومت کا یہ ہنی مون پیریڈ ہے۔ چھ ماہ، سال بھر تک تو کم سے کم انتظار کرنا چاہئے۔ بہار حکومت کے خلاف بی جے پی کے جارحانہ تیور پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ دہلی اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے؟ دہلی میں قانون وانتظام کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست میں میرا کبھی یقین نہیں رہا ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کے وقت سے ہی شتروگھن پارٹی قیادت کے خلاف بول رہے ہیں۔ کیرتی آزاد کیس میں بھی انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف لائن لیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔