உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مظفرپور میں شیعہ وقف اسٹیٹ کی اربوں روپے کی املاک پر ناجائزقبضہ

    شہرکے ماڑی پورمحلہ میں واقع امام بارگاہ کی قیمتی زمینیں برسوں سے زمین مافیاکے قبضے میں ہے اورامام بارگاہ کے آس پاس کی آبادی کو عزاداری کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      مظفرپور : بہارکے مظفرپور شہرمیں شیعہ وقف اسٹیٹ کی اربوں روپے کی املاک پر مافیا کا ناجائز قبضہ ہے۔ شہرکے ماڑی پورمحلہ میں واقع امام بارگاہ کی قیمتی زمینیں برسوں سے زمین مافیاکے قبضے میں ہے اورامام بارگاہ کے آس پاس کی آبادی کو عزاداری کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے ۔
      خیال رہے کہ مظفرپور میں شیعہ وقف اسٹیٹ کی 100 ایکڑسے زیادہ زمین ہے، لیکن شہرکی کئی امام بارگاہیں محلوں کی گلیوں میں دب کررہ گئی ہیں ۔ ماڑی پورمحلہ کی امام بارگاہ کی حالت یہ ہے کہ اس کی زمین پرسیکڑوں گھرآباد ہیں ، لیکن عزاداری کے لیے چند گززمین بھی خالی نہیں۔ امام بارگاہ کی اس حالت کودیکھ کر مقامی شیعہ برادری غصہ میں ہے اورشیعہ وقف بورڈ سے امام بارگاہ کی زمین خالی کرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔
      مظفرپور کے ماڑی پور میں امام بارگاہ کی اس زمین پرقابض کوئی اورنہیں ، بلکہ خود مسلمان ہیں۔ جن افرادپرامام بارگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے ، ان کا کہناہے کہ واقف کے خاندان والوں نے ہی انہیں زمین رجسٹرکی تھی۔
      First published: