ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لاک ڈاؤن کے سبب بہار میں غریبوں کی مدد کے لئے سامنے آیا شیعہ وقف بورڈ

پٹنہ میں شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد نے ایک خاص مہم چلائی ہے۔ روزانہ گیارہ بجے سے غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کے سبب بہار میں غریبوں کی مدد کے لئے سامنے آیا شیعہ وقف بورڈ
لاک ڈاؤن کے سبب بہار میں غریبوں کی مدد کے لئے سامنے آیا شیعہ وقف بورڈ

پٹنہ۔ پٹنہ میں شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد نے ایک خاص مہم چلائی ہے۔ روزانہ گیارہ بجے سے غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کرونا کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ مشکل دیہاڑی مزدور اور یومیہ کھانے کمانے والے لوگوں کی ہے۔ ایسے غریب عوام کی مدد کے لئے وقف بورڈ نے پہل شروع کی ہے۔ غریبوں کے محلہ میں وقف بورڈ کی ٹیم گھر گھر جاکر راشن پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ راشن میں چاول، آٹا، دال، نمک، سبزی اور دیگر چیزیں مہیا کی جارہی ہیں۔


وقف بورڈ نے صوبہ کے تمام وقف اسٹیٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا دس فیصد حصہ ضرورت مندوں کی مدد پر خرچ کرے۔


وقف بورڈ نے صوبہ کے تمام وقف اسٹیٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا دس فیصد حصہ ضرورت مندوں کی مدد پر خرچ کرے۔ وقف بورڈ سے رجسٹرڈ مساجد کے امام کو اپریل تک کی تنخواہ پہلے ہی دے دی گئی ہے۔ وہیں بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بغیر کسی بھید بھاؤ کے سماج کے تمام لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں پہنچائی جائیں گی۔ وقف بورڈ کے علاوہ پٹنہ میں قائم زکوۃ بھون کی جانب سے بھی لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔ زکوۃ بھون کے بانی اور شہر کے معروف سرجن و سابق ایم پی ڈاکٹر اعجاز علی کا کہنا ہیکہ اس موقع پر غریبوں کو چھوڑ دینا ایک بڑا جرم ہے۔ زکوۃ بھون کی ٹیم پٹنہ کے جھگی جھونپڑیعلاقوں اور غریب بستیوں میں جا جا کر مدد کرنے کی کوشش میں جٹی ہے۔ زکوۃ بھون بھی بغیر کسی بھید بھاؤ کے کام کررہا ہے۔


وہیں، پٹنہ میں آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام پھلواری شریف میں پانچ سو لوگوں کو راشن دیا گیا ہے۔ ملی کونسل کے نائب صدر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی کے مطابق پھلواری شریف میں ایک بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو دیہاڑی مزدور ہیں۔ ان کے پاس کھانے پینے کی کمی ہے۔ لاک ڈاؤن میں ایسے غریب لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں۔ ملی کونسل اور ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے غریبوں کی مدد کے لئے راحت کا کام جاری ہے۔
First published: Apr 01, 2020 04:49 PM IST