உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑے گی شیوسینا ، سنجے راوت نے کیا اعلان

    بڑی خبر! مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑے گی شیوسینا ، سنجے راوت نے کیا اعلان

    بڑی خبر! مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑے گی شیوسینا ، سنجے راوت نے کیا اعلان

    West Bengal Assembly Elections: شیوسینا نے کچھ ہی مہینوں میں ہونے والے مغربی بنگال الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس کا اعلان کیا ہے ۔

    • Share this:
      شیو سینا نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں اس سال اپریل ۔ مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، جس میں شیوسینا بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کیا ۔ سنجے راوت نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بہت وقت سے جس خبر کا انتظار تھا ، پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال کے بعد شیوسینا نے مغربی بنگال الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم جلد ہی کولکاتہ پہنچ رہے ہیں ۔ جے ہند ۔ جے بنگال ۔

      مغربی بنگال میں شیوسینا پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترنے نہیں جارہی ہے ۔ اس سے پہلے 2019 میں بھی شیوسینا لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدواروں کو اتار چکی ہے ۔ نیز 2016 میں بھی شیوسینا مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات لڑکی چکی ہے ۔ 2019 میں شیو سینا نے 15 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارا تھا ۔ اس میں تملک ، کونٹئی ، مدناپور ، شمالی کولکاتہ ، پورولیا ، براک پور ، بانکورا ، باراسات ، بشنو پور ، شمالی مالدہ ، جادھو پور جیسی سیٹیں شامل تھیں ۔ اس کے علاوہ 2016 میں شیو سینا نے 18 سیٹوں پر اپنے امیدوار کو میدان میں اتارا تھا ۔



      اس سال مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کی انٹری کا اندازہ لگایا جارہا تھا کیونکہ پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں الیکشن لڑنے کے بعد اس طرح کے اشارے دئے تھے ۔

      مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کرکے ترنمول کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں ہے ۔ ایسے میں اسمبلی انتخابات کا یہ مقابلہ کانٹے کی ٹکر والا ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایسے میں شیوسینا ، اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم اور کانگریس و لیفٹ پارٹیوں کی وجہ سے اسمبلی انتخابات کافی دلچسپ ثابت ہونے والے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: