உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : سات پھیرے لینے والی تھی لڑکی ، مگر ایک فون کال نے پھانسی کے پھندے تک پہنچا دیا ، جانئے پوری کہانی

    Suicide Case: مرنے والی لڑکی کی ماں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی ونیتا کی شادی 6 ماہ قبل پٹنہ ضلع کے تحت باڑھ کے دروے گاؤں میں طے کی تھی ۔ شادی سے پہلے جہیز کی رقم پہنچانے کے نام پر فون کیا گیا تو گھر والوں نے دو سال تک شادی سے انکار کردیا ۔

    • Share this:
      نوادہ : بہار کے نوادہ  (Nawada) سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نابالغ لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی (girl commits suicide)  کرلی۔ پورا معاملہ اکبر پور تھانہ علاقہ کے دریا پور گاؤں کا ہے ۔ مرنے والی لڑکی کی شناخت 15 سالہ ونیتا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ لواحقین نے بتایا کہ لڑکی کی شادی طے تھی ، لیکن لڑکے والوں سے انکار سننے کے بعد اس نے موت کو گلے لگا لیا ۔ واقعہ سے ایک دن پہلے لڑکے والوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا ، جس کا علم ونیتا کو ہو گیا تھا۔ گھر میں تنہا ہونے پر اس نے دوپٹہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

      مرنے والی لڑکی کی ماں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی ونیتا کی شادی 6 ماہ قبل پٹنہ ضلع کے تحت باڑھ کے دروے گاؤں میں طے کی تھی ۔ شادی سے پہلے جہیز کی رقم پہنچانے کے نام پر فون کیا گیا تو گھر والوں نے دو سال تک شادی سے انکار کردیا ۔

      اہل خانہ نے مزید بتایا کہ لڑکی کو بھی شادی سے انکار کی بات معلوم ہوگئی ، جس کے بعد اس نے خود کو گھر میں تنہا پاکر دوپٹہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہیں اپنی بیٹی کو کھونے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے ۔ پورے گھر میں ماتم کا ماحول ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقہ کے لوگ غمگین ہیں ۔

      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ تھانہ اکبر پور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے ۔ ایس ایچ او اجے کمار نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ معاملہ خودکشی سے وابستہ معلوم ہوتا ہے ۔ فی الحال پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: