உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نتیش کمار کے خلاف بیان دینے کے معاملہ میں آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ تسلیم الدین کو وجہ بتاؤ نوٹس

    پٹنہ ۔ بہار میں برسر اقتدار عظیم اتحاد میں شامل بڑی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی )کے ارریا سے رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین کو پارٹی نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف مسلسل بیان دینے کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ ۔ بہار میں برسر اقتدار عظیم اتحاد میں شامل بڑی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی )کے ارریا سے رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین کو پارٹی نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف مسلسل بیان دینے کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر ڈاکٹر رام چندر پوروے نے یہاں کہا کہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اور جنتا دل یونائٹڈ (جے ڈی یو )کے سینئر رہنما اور وزیر اعلی نتیش کمار کے ایک ساتھ آنے سے عظیم اتحاد بنا تھا اور اسے اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی ملی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

      ڈاکٹر پوروے نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت کے سربراہ نتیش کمار پر سوال اٹھانا کسی بھی نظریہ سے مناسب نہیں ہے۔اس سے جہاں کارکنان اور حامی ناراض ہیں ،وہیں پارٹی کے رہنماؤں میں بھی ناراضگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں آر جےڈی رکن پارلیمنٹ کو اعلی کمان کی ہدایت پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

      First published: