உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وقف املاک پر ناجائز قبضہ کے خلاف خاموش جلوس

    مظفرپور : بہارکے مظفرپور شہر میں وقف املاک پرناجائزقبضہ کے خلاف ایک خاموش ریلی نکالی گئی ۔ تنظیم تحریک تحفظ اوقاف کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی شہرکی بڑی امام بارگاہ سے شروع ہوئی اورڈی ایم کے دفترکے سامنے ختم ہوئی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور : بہارکے مظفرپور شہر میں وقف املاک پرناجائزقبضہ کے خلاف ایک خاموش ریلی نکالی گئی ۔ تنظیم تحریک تحفظ اوقاف کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی شہرکی بڑی امام بارگاہ سے شروع ہوئی اورڈی ایم کے دفترکے سامنے ختم ہوئی۔

      بہار کے مظفرپور شہر میں بڑے پیمانے پرشیعہ وقف اسٹیٹ کی املاک پر ناجائز قبضہ ہے اور اس کو لے کر بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ اور مظفر پور شہرکی تنظیم تحریک تحفظ اوقاف کے درمیان ٹھنی ہوئی ہے۔

      تحریک کا الزام ہے کہ شیعہ وقف بورڈکے عہدیداروں کی شہ پر مظفرپور شہر کے زمین مافیا شیعہ وقف اسٹیٹ کی زمینیں فروخت کررہے ہیں۔ تحریک تحفظ اوقاف کے مطابق وقف بورڈ کے عہدیداران زمین مافیاؤں کے ساتھ ملی بھگت کرکے تحفظ اوقاف کی تحریک کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں طاقت اور پیسوں کے زورپرچند مقامی پولیس افسران کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جبکہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کاکوئی پرسان حال نہیں۔

      تحریک کا الزام ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشنوں پر زمین مافیاؤں اوروقف بورڈ کے بدعنوان عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آرتک درج نہیں کی جاتی ہے۔ تنظیم تحریک تحفظ اوقاف نے اپنی ان شکایتوں کومیمورنڈم کی شکل میں مظفرپور ضلع مجسٹریٹ کے سامنے رکھا۔

      تحریک کے قائدمولاناکاظم شبیب کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں اور نوفروری کو تحریک کے کارکنوں پرحملے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کی جاتی ہے ، تووہ اپنے کارکنوں کے ساتھ بدھ کو ڈی ایم دفترکے سامنے دھرنا دیں گے۔ دھرناکے بعد بھی اگر مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ، تووہ جمعرات سے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

      First published: