ہوم » نیوز » No Category

ایس آئی او نے بہارمیں شروع کی طلبا تحریک ، تعلیم کے اعلٰی معیاراور مساوی مواقع کی مانگ

مظفرپور۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ایس آئی او نے بہارمیں طلبا تحریک شروع کی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 16, 2016 01:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایس آئی او نے بہارمیں شروع کی طلبا تحریک ، تعلیم کے اعلٰی معیاراور مساوی مواقع کی مانگ
مظفرپور۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ایس آئی او نے بہارمیں طلبا تحریک شروع کی ہے۔

مظفرپور۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ایس آئی او نے بہارمیں طلبا تحریک شروع کی ہے۔  تنظیم کے عہدیداران نے بتایا کہ تحریک کا مقصد تعلیم کومعیاری بنانا، تعلیمی میدان میں مساوی مواقع کا دیاجانا اورہرمذہب وملت کے طلبا کے درمیان آپسی اخوت وبھائی چارہ کوفروغ دینا ہے۔ ایس آئی او کی مرکزی باڈی کے ذمہ داران نے نتیش حکومت کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی کی بھی نکتہ چینی کی اورملک میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں طلبا کی شراکت داری میں آ رہی گراوٹ کوافسوسناک قراردیا۔


 ایس آئی او نے بہارمیں مظفرپورشہرسے طلبا تحریک شروع کی ہے۔ ایس آئی او کے مطابق بہارمیں تعلیم کے معیارمیں خطرناک حد تک آئی گراوٹ کے پیش نظرتنظیم کویہ فیصلہ لینا پڑا۔ تنظیم کی جانب سے  بلا لحاظ  مذہب وملت تمام طلبا سے نتیش حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی گئی  ہے۔


ایس آئی اونے بہارمیں سرکاری اسکولوں کی صورت حال پرتشویش جتائی اورعوام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پرحکومت بہارسے جواب طلب کریں۔ ایس آئی او نے نتیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تاخیربہارکی تعلیمی صورت حال کو پٹری پرلائے اورتعلیمی نصاب سے لے کرتمام ترپالیسیوں میں مثبت تبدیلی کویقینی بنائے۔  تنظیم  نے اس طلبا تحریک کو ضلع صدردفاترسے شروع کرکے بلاکس اورگاؤں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

First published: Nov 16, 2016 01:31 PM IST