ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگلہ دیش نے ممتا بنرجی کو تحفہ میں بھیجی 20 کلو ہلسہ مچھلی اور جامدانی ساڑی

کلکتہ: بنگلہ دیش کی سربرہ شیخ حسینہ گرچہ ممتا بنرجی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کررہی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2016 11:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش نے ممتا بنرجی کو تحفہ میں بھیجی 20 کلو ہلسہ مچھلی اور جامدانی ساڑی
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

کلکتہ: بنگلہ دیش کی سربرہ شیخ حسینہ گرچہ ممتا بنرجی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کررہی ہیں مگر انہوں نے بنگال کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے اپنے نمائندے اور بنگلہ دیش کے وزیر عامر حسین اموکو بھیجنے کے علاوہ ممتا بنرجی کو تحفہ میں خصوصی جامدانی ساڑی اور 20کلو ،ہلسہ مچھلی بھیجا ہے ۔

بنگلہ دیش کے وزیر صنعت اور عوامی لیگ کے سینئر رہنما عامر حسین ممتا بنرجی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔ بنگلہ دیش کے جونئیر وزیر خارجہ شاہریر عالم نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم نے 20کلو ہلسہ مچھلی اور بنگلہ دیش کی خصوصی ساڑی جامدانی ممتا بنرجی کو تحفہ میں بھیج دیا ہے ۔

First published: May 26, 2016 11:07 PM IST