Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    سنسنی خیز انکشاف ! کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل ، اب یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے علامت

    ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے ۔

    • Share this:
    سنسنی خیز انکشاف ! کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل ، اب یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے علامت
    سنسنی خیز انکشاف ! کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل ، اب یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے علامت

    ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے ۔ مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں اسپتالوں کے باہر دیکھی جارہی ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ، وہیں اب ڈاکٹروں نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے ۔ جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق اب صرف کھانسی ، بخار، گلے میں تکلیف ہی کورونا کے علامات نہیں ہیں ، بلکہ جلد کی کئی بیماریاں بھی کورونا کی علامات کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جلد کی شکایت لے کر کئی ایسے مریض آئے ہیں ، جن میں کورونا کی علامت نہیں تھی اور وہ جلد کی بیماری کی شکایت لے کر آئے تھے ، لیکن جانچ کے بعد معلوم ہوا کے یہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں ۔


    ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے ۔ کورونا وائرس کی علامت کی نئی شکل سامنے آنے پر کولکاتہ شہر کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلد یا ہاتھ اور پیر کی انگلیوں میں خارش ہوری تھی اور جانچ کے بعد پتہ چلا کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے ۔ لیکن ان مریضوں کو  کھانسی ، بخار اور سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی ۔


    خود وزارت صحت نے کورونا کی نئی علامات کے بارے میں کہا کہ کورونا آہستہ آہستہ اب اپنی شکل تبدیل کررہا ہے ۔ اب تک بخار ، سانس اور گلے کی تکلیف کو کورونا وائرس کی علامت سمجھا جاتا تھا ، لیکن اس وقت کولکاتہ شہر میں متعدد مریضوں میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، جن میں بخار ، کھانسی یا سانس کی کوئی علامت نہیں تھی ، مگر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم و انگلیوں پر خارش اور چھوٹے چھوٹے زخم کی  شکایت والے مریضوں کا جب کورونا ٹسٹ کرایا گیا ، تو رپورٹ مثبت آئی ۔


    کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جلد کی بیماریوں والے مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر آپ کو جسم کے کسی حصے پر خارش کی شکایت ہے ، تو احتیاط شروع کر دیں ۔
    First published: Jun 22, 2020 09:50 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading