உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    66 سال کے والد کی دوسری شادی کی تصویریں بیٹے نے سوشل میڈیا پر کر دیں شیئر، ایسے آئے لوگوں کے رد عمل

    66 سال کے ترون کانتی پال (Tarun Kanti Pal) اور 63 سال کی سووپنا رائے (Swapna Roy) نے شادی کر لی ہے۔

    66 سال کے ترون کانتی پال (Tarun Kanti Pal) اور 63 سال کی سووپنا رائے (Swapna Roy) نے شادی کر لی ہے۔

    ایک شخص کی بیوی کی موت ہو گئی اس کا ایک بیٹا ہے اور خود فی الحال اکیلے پن کا شکار ہے۔ ایسے میں ایک دن اسے پھر سے کسی سے پیار ہوتا ہے اور دوسری شادی کر لیتا ہے۔ ایسی کہانیاں ہم نے فلموں میں دیکھی ہیں لیکن ایسا ایک اصل واقعہ مغربی بنگال میں ہوا ہے۔

    • Share this:
      ایک شخص کی بیوی کی موت ہو گئی اس کا ایک بیٹا ہے اور خود فی الحال اکیلے پن کا شکار ہے۔ ایسے میں ایک دن اسے پھر سے کسی سے پیار ہوتا ہے اور دوسری شادی کر لیتا ہے۔ ایسی کہانیاں ہم نے فلموں میں دیکھی ہیں لیکن ایسا ایک اصل واقعہ مغربی بنگال میں ہوا ہے۔ یہاں ایک عمر دراز جوڑے نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ خاص بات ہے کہ اس بات کی خبر خود دولہے کے بیٹے نے سوشل میڈیا  (Social Media) پر پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔ اس پوسٹ پر ہزاروں لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

      آیئے سمجھے ہیں پورا معاملہ۔۔۔
      66 سال کے ترون کانتی پال  (Tarun Kanti Pal)  اور 63 سال کی سووپنا رائے (Swapna Roy)   نے شادی کر لی ہے۔ خاص بات ہے کہ ترون کے بیٹے شیون پال  (Shayon Paul)  نے اپنے والد کے نئے پیار کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں جوڑے کی ایک تصویر بھی شامل کی ہے۔ شیون لکھتے ہیں، تو ایک دن پہلے میرے والد نے شادی کر لی ہے۔ تقریب میں صرف کنبے اور قریبی رشتے دار شامل تھے اور زیادہ تر ماسک لگائے تھے۔ یہ سب بہت مزیدار اور حقیقی تھا۔ ماں کے گزر جانے کے بعد دس سال تک اکیلے رہنے کے بعد والد کو دوبارہ پیار مل گیا۔


      شیون نے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس سے بات چیت میں ان کے والد کی نئی لو اسٹوری کے بارے میں بتایا تھا۔ انہون نے بتایا کہ ان کے سبھی قریبی اس شادی سے کافی خوش ہیں۔ وہیں کئی سوشل میڈیا یوزر خود کو اس خاص شادی اور خاص کہانی پر رد عمل دینے سے روک نہیں پا رہے ہیں۔


      شیون نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ ٹویٹر پر انہیں اس پوسٹ کتنے لائکس ملے۔ ایک دیگر ٹویٹ میں شیون لکھتے ہیں۔ سبھی کی مبارکباد کیلئے شکریہ۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ جب میں زندگی کی اس بات کو شیئر کروں گا تو اس پر چھ ہزار سے زیادہ لائکس ملیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ میں جوڑے کا ایک نیا فوٹو بھی شیئر کیا تھا۔
      Published by:sana Naeem
      First published: