ہوم » نیوز » No Category

وجے کمار چودھری اتفاق رائے سے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

پٹنہ۔ مسٹر وجے کمار چودھری کو آج متفقہ طور پر بہار اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2015 03:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے کمار چودھری اتفاق رائے سے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب
پٹنہ۔ مسٹر وجے کمار چودھری کو آج متفقہ طور پر بہار اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

پٹنہ۔ مسٹر وجے کمار چودھری کو آج متفقہ طور پر بہار اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

عارضی اسپیکر سدانند سنگھ نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد مطلع کیا کہ اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لئے مسٹر وجے کمار چودھری کے حق میں کل 11 تجاویز آئی ہیں اور تمام تجا و یز ضابطے کے مطابق ہیں۔ اس کے بعد سب سے پہلے تجویز پیش کرنے والے کانگریس کے رام دیو رائے نے اسپیکر کی ہدایت پر تجویز پیش کی جس کی تائید کانگریس کے ہی ڈاکٹر اشوک رام نے کی۔


بعد میں مسٹر سنگھ نے مسٹر وجے کمار چودھری کے متفقہ طور پر اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر پریم کمار نے مسٹر چودھری کو اسپیکر کی نشست پر بٹھایا۔

First published: Dec 02, 2015 03:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading