ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

8 نومبر سے دربھنگہ سے شروع ہو گی پرواز، اسپائس جیٹ نے شروع کی ٹکٹوں کی بکنگ

دربھنگہ بہار کا پانچواں سب سے بڑا شہر اور متھلانچل خطے کا مرکز ہے۔ یہاں سے پرواز شروع ہونے سے مظفر پور ، مدھوبنی ، سمستی پور ، سیتا مڑھی ، چمپارن ، سہرسہ اور پورنیہ اضلاع کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اب بھی ہوائی سفر کے لئے پٹنہ جانا پڑتا ہے۔ نیپال سے رابطہ یہاں سے بھی آسان ہوجائے گا۔

  • Share this:

نئی دہلی۔ بہار کے دربھنگہ ہوائی اڈے سے آئندہ 8 نومبر سے دہلی ، ممبئی اور بنگلورو کے لئے پروازیں شروع ہوں گی۔

سستی ایئرلائن کمپنی اسپائس جیٹ ان راستوں پر پرواز شروع کرے گی۔ ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ حکومت کی علاقائی رابطہ اسکیم 'اڑان' کے تحت ایئر لائنز کے لئے ان راستوں کو مختص کیا گیا تھا۔

اسپائس جیٹ نے آج کہا کہ تمام راستوں پر ایک طرف کا کرایہ 3،799 روپے سے شروع ہوگا جس میں تمام ٹیکس اور فیس شامل ہوں گی۔ دربھنگہ 55 ویں گھریلو منزل ہے جو ایئر لائن کے نیٹ ورک میں شامل ہوئی ہے۔ ان راستوں پر بوئنگ 737-800 طیارے چلائے جائیں گے۔

دربھنگہ بہار کا پانچواں سب سے بڑا شہر اور متھلانچل خطے کا مرکز ہے۔ یہاں سے پرواز شروع ہونے سے مظفر پور ، مدھوبنی ، سمستی پور ، سیتا مڑھی ، چمپارن ، سہرسہ اور پورنیہ اضلاع کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اب بھی ہوائی سفر کے لئے پٹنہ جانا پڑتا ہے۔ نیپال سے رابطہ یہاں سے بھی آسان ہوجائے گا۔

اسپائس جیٹ نے بتایا کہ یہ تمام پروازیں ہفتے میں سات دن دستیاب ہوں گی۔ ممبئی سے دربھنگہ کے لئے فلائٹ صبح 9.40 بجے روانہ ہوگی اور دوپہر 12.10 پر پہنچے گی اور واپسی کی پرواز ممبئی کے لئے دوپہر 12.40 بجے روانہ ہوگی۔ بنگلورو سے آنے والی فلائٹ صبح 8.45 بجے دربھنگہ کے لئے اڑان بھرے گی اور واپسی میں شام 4.25 بجے بنگلورو کے لئے روانہ ہوگی۔ دہلی جانے والی فلائٹ صبح 11.45 بجے دربھنگہ سے روانہ ہوگی اور واپسی کی پرواز دہلی سے داربھنگہ کے لئے صبح 1.30 بجے اڑان بھرے گی۔

دیوالی اور چھٹھ سے پہلے شروع ہونے والی اس فلائٹ سے متھلانچل کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ عام دنوں میں بھی بہار کے لئے ٹرینوں اور طیاروں میں ٹکٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ تہواروں کے دوران ، خاص طور پر چھٹھ کے دوران ، مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 21, 2020 04:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading