உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر بابل سپریو کے قافلہ پر حملہ ، ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر الزام

    مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر بابل سپریو بدھ کو حملے کا شکار ہو گئے۔ مغربی بنگال کے آسنسول میں ان کے قافلے پر پتھروں سے حملہ کیا گیا اور ایک پتھر انہیں بھی لگا

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      آسنسول : مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر بابل سپریو بدھ کو حملے کا شکار ہو گئے۔ مغربی بنگال کے آسنسول میں ان کے قافلے پر پتھروں سے حملہ کیا گیا اور ایک پتھر انہیں بھی لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا۔
      خبروں کے مطابق سپریو ایک ریلی میں شرکت کیلئے آسنسول گئے تھے۔ اسی دوران مبینہ طور پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان کے قافلہ پر پتھر پھینکے۔ ایک پتھر مرکزی وزیر کو بھی لگا ، جس سے انہیں معمولی چوٹ آئی۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی اور ترنمول کارکنوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہو گئی۔ بھیڑ نے کئی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
      سپریو نے اس واقعہ کے بارے ٹویٹ بھی کیا ۔ سپریو نے کہا کہ 'انہوں نے مجھ پر پتھر پھینکے اور میری گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ حملہ کرنے والی بھیڑ میں ترنمول کانگریس کے غنڈے تھے۔ وہ سب کے سب ٹی ایم سی لیڈر ملئے گھٹک کے حامی تھے۔ پولیس نے ہم پر حملہ کرنے والے لوگوں کی بجائے بی جے پی کے حامیوں کو ہی گرفتار کرلیا ۔

      First published: