ہوم » نیوز » No Category

مظفرپورمیں وقف املاک پرناجائزقبضے کو لیکرکشیدگی عروج پر

مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورمیں شیعہ وقف املاک پرناجائزقبضہ جات کامعاملہ گرماتاجارہا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 10, 2016 07:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مظفرپورمیں وقف املاک پرناجائزقبضے کو لیکرکشیدگی عروج پر
مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورمیں شیعہ وقف املاک پرناجائزقبضہ جات کامعاملہ گرماتاجارہا ہے۔

مظفر پور۔ بہارکے مظفرپورمیں شیعہ وقف املاک پرناجائزقبضہ جات کامعاملہ گرماتاجارہا ہے۔ تحریک تحفظ اوقاف کارکنوں اورزمین مافیاؤں کے بیچ کشیدگی عروج پرہے۔یہی وجہ ہے کہ بہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈکے چیئرمین ارشادعلی آزادکا نوفروری کامظفرپوردورہ ناکام ثابت ہوا۔ مظفرپورشہرمیں ان دنوں مولاناکاظم شبیب کی قیادت میں تحفظ اوقاف مہم چلائی جارہی ہےاورمولانااوربہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈکے چیئرمین کے درمیان سردجنگ جاری ہے،جوشدت اختیارکرتی نظرآرہی ہے۔


ارشادعلی کے مطابق وہ وقف املاک پرناجائزقبضے کی جانچ کے لیے مظفرپورآئے تھےلیکن ارشادعلی کے دورہ کے دوران زمین مافیاؤں اورتحریک تحفظ اوقاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ کی نوبت آگئی۔ کشیدگی کے باوجودحالات قابومیں رہے اورشرپسندعناصرتحریک اوقاف کے نہتے کارکنوں پرحملہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔مظفرپورشہرمیں ارشادعلی کے دورہ کے دوران انکی گاڑی کے آس پاس متعدد افراد کوہاکی اسٹکس اوردیگرلاٹھی ڈنڈوں میں دیکھے جانے کی بابت جب ای ٹی وی اردونے ارشادعلی سے سوال کیاتوانکا کہناتھاکہ کہ انہیں نہیں معلوم وہ لوگ کون تھے۔


ادھر تحریک تحفظ اوقاف کے قائد نے الزام لگایا  کہ بہاراسٹیٹ شیعہ وقف بورڈکے چیئرمین ارشادعلی آزادوقف املاک کاجائزہ لینے نہیں بلکہ اپنے حامی زمین مافیاؤں کے ذریعے تحریک کے کارکنوں پرحملہ کرانے کی نیت سے مظفرپورآئے تھے،تاکہ تحریک بدنام ہوجائے اوراقتدار اور پیسے کازوررکھنے والی پوری مشنری باآسانی وقف املاک کی لوٹ جاری رکھ سکے۔

First published: Feb 10, 2016 07:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading