ہوم » نیوز » No Category

بارہویں کے طالب علم کو پاکستان سے آیا فون ، آئی ایس میں شامل ہونے کی پیشکس

جہان آباد : كیمور کے ایک طالب علم کو دہشت گرد تنظیم داعش کا متحرک رکن ہونے کا دعوی کرنے والے ایک شخص نے فون کر کے تنظیم میں شامل ہونے کا آفر دیا ہے۔ فون سے خوفزدہ نوجوان نے مقامی صدر تھانہ میں اس کی شکایت کی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 30, 2016 11:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بارہویں کے طالب علم کو پاکستان سے آیا فون ، آئی ایس میں شامل ہونے کی پیشکس
جہان آباد : كیمور کے ایک طالب علم کو دہشت گرد تنظیم داعش کا متحرک رکن ہونے کا دعوی کرنے والے ایک شخص نے فون کر کے تنظیم میں شامل ہونے کا آفر دیا ہے۔ فون سے خوفزدہ نوجوان نے مقامی صدر تھانہ میں اس کی شکایت کی ہے۔

جہان آباد : كیمور کے ایک طالب علم کو دہشت گرد تنظیم داعش کا متحرک رکن ہونے کا دعوی کرنے والے ایک شخص نے فون کر کے تنظیم میں شامل ہونے کا آفر دیا ہے۔ فون سے خوفزدہ نوجوان نے مقامی صدر تھانہ میں اس کی شکایت کی ہے۔


طالب علم کی شکایت ملنے پر پولیس بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ پولیس موبائل نمبر کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کو بھی پہلی نظر موبائل نمبر، جس سے کال کی گئی ہے ، وہ پاکستان کا ہی لگ رہاہے۔


شکایت میں اخلاص پور گاؤں کا رہائشی مکیش کمار نے کہا کہ جمعہ کی صبح 8.45 بجے اس کے موبائل نمبر 7301386597 پر 923320434463 سے ایک کال آئی، لیکن اس وقت وہ کال ریسیو نہیں کر سکا۔


مکیش نے جب کال بیک کی ، تو ریسیو کرنے والے شخص نے کہا کہ وہ اسلامی اسٹیٹ پاکستان سے بول رہا ہے۔ اس نے خود کو آئی ایس کے متحرک رکن بتاتے ہوئے مکیش کو تنظیم میں شامل ہونے کا آفر بھی دیا۔


فون کرنے والے نے انٹر کے طالب علم کو کافی پیسے کا لالچ بھی دیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ طالب علم کی درخواست پر پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جلد ہی حقیقت سامنے آ جائے گی۔

First published: Jan 30, 2016 11:36 PM IST