ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کالج یونین فنڈ کا حساب مانگنے پر طلبا لیڈر کو برہنہ کرکے کالج میں پریڈ کراکر بنالیا ویڈیو

کولکاتہ کے سینٹ پال کیتھیڈرل مشن کالج کے ایک طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ ایک طالب علم لیڈر نے اس کی ریگنگ کی ہے۔

  • Share this:
کالج یونین فنڈ کا حساب مانگنے پر طلبا لیڈر کو برہنہ کرکے کالج میں پریڈ کراکر بنالیا ویڈیو
کولکاتہ کے سینٹ پال کیتھیڈرل مشن کالج کے ایک طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ ایک طالب علم لیڈر نے اس کی ریگنگ کی ہے۔

کولکاتہ کے سینٹ پال کیتھیڈرل مشن کالج کے ایک طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ ایک طالب علم لیڈر نے اس کی ریگنگ کی ہے۔ الزام ہے کہ حادثہ کے وقت طلبہ لیڈر سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے، جنہوں نے اسے برہنہ (ننگی) پریڈ کرنے پر مجبور کیا۔


واقعہ 29 مئی کا ہے، جب متاثرہ فنڈ کا استعمال کرنے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے صدر ارنب گھوش سے ملنے وہ یونین دفتر گیا تھا۔ متاثرطالب علم خود اسٹوڈنٹ ویلفیئر یونٹ کا سکریٹری ہے۔ اس درمیان ایک باہری شخص  انعام الحق جو ارنب کا دوست ہے، اس نے معاملے میں مداخلت کی اور بحث کے دوران مارپیٹ کی۔


مبینہ طور پر متاثر سے فنڈس کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے کے لئے اس سے ہاتھا پائی کی گئی۔ متاثرہ کے مطابق اس سے نہ صرف برہنہ پریڈ کرائی گئی بلکہ اس کا ویڈیو بھی بنایا گیا۔ متاثر کو اس وارننگ کے ساتھ چھوڑا گیا کہ وہ یونین فنڈس اور اس کے استعمال کے معاملے پر کوئی مداخلت نہ کرے۔


متاثر طالب علم نے نیوز 18 کو بتایاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے بہت پریشان تھا، لیکن آخر میں فیصلہ کیا کہ پولیس کیس فائل کردیں، جب دیکھا کہ میرا ویڈیو طلبا کے درمیان شیئر کیا گیا، میں حیران رہ گیا اور میں نے شکایت درج کرانے کافیصلہ کیا۔

اپنی شکایت میں متاثر طالب علم نے کہا کہ کالج یونٹ کے صدر ارنب گھوش اور ایک باہری شخص انعام الحق نے جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی قابل اعتراض ویڈیو اور فوٹو بغیر میری اجازت کے کھینچی۔ جب میں نے ارنب سے خرچ کی لسٹ کے بارے میں بات کی تو اس نے ایک دیگر شخص کے ساتھ مجھے مارا اور ویڈیو کالج میں شیئر کردیا۔
First published: Jun 03, 2018 09:04 PM IST