உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اے ایم یو سینٹر کی طالبات کا سنگین الزام ، رات کو 9 بجے ہاسٹل میں آتے ہیں ڈائریکٹر

    پورنیہ : کشن گنج کے حلیم چوک پر واقع اے ایم یو سینٹر میں طلبہ اور طالبات نے یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے ہوسٹل کے وارڈن اور سینٹر کے ڈائریکٹر پر سنگین الزامات بھی لگائے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      پورنیہ : کشن گنج کے حلیم چوک پر واقع اے ایم یو سینٹر میں طلبہ اور طالبات نے یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے ہوسٹل کے وارڈن اور سینٹر کے ڈائریکٹر پر سنگین الزامات بھی لگائے ۔

      طالبات نے وارڈن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وارڈن انہیں ذہنی طور پر پریشان کرتی ہیں اور انہیں کچھ بھی بولنے نہیں دیا جاتا ہے اور بات بات پر وجہ بتاو نوٹس دیے جانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

      ساتھ ہی سینٹر کے ڈائریکٹر پر بھی طالبات نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی اطلاع کے رات کے 9 بجے لڑکیوں کے ہاسٹل میں آجاتے ہیں ، جو غیر قانونی ہے۔

      وہیں سینٹر کے ڈائریکٹر نے سارے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامیہ کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو حل کرلیا جائے گا۔

      بعد میں مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ہنگامہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

      First published: