کلکتہ۔ مغربی بنگال محکمہ اقلیتی محکمہ ومدرسہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق مغربی بنگال اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کا ایک مرتبہ اور ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کو چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ چیرمین مقرر ہونے پر سلطان احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان پر اعتماداظہار کیا ہے اس لیے وہ ان کی امیدوں پر کھڑا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن نے گزشتہ 6سالوں میں اپنی کارکردگی نہ فعال و مستعد ہوئی ہے بلکہ ملک بھر میں اقلیتی طلباء کو اسکالر شپ دینے میں وہ سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش کریں گے اور کارپوریشن کو زیادہ سے زیادہ بافیض بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
نوٹی فی کیشن کے مطابق سلطان احمد کے علاوہ دیگر ممبران میں پرنسپل سیکریٹری محکمہ دیہی ترقیات،پرنسپل سیکریٹری میونسپل امور ، پرنسپل سیکریٹری اسمال اسکیل انڈسٹریز، پرنسپل سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور ، منیجنگ ڈائریکٹر مغربی بنگال اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، منیجنگ ڈائریکٹر مغربی بنگال فائننس کارپوریشن ۔اقلیتی کمیشن کا ایک نمائندہ، ممبر پارلیمنٹ ندیم الحق، ممبر پارلیمنٹ احمدحسن عمران ، عبدالخالق ملا ممبر اسمبلی مٹیا برج، سابق ممبر اسمبلی شیخ پرویز رحمان، سابق ممبر اسمبلی نصیر الدین احمد شامل ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ احمد حسن عمران نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔وزیر اعلیٰ کا ماننا ہے ریاست کے تمام طبقات عیسائی، سکھ، جین ، مسلم سمیت تمام طبقات کو ترقی یافتہ بنائے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔