ہوم » نیوز » No Category

عازمین حج کے لئے بہتر انتظامات کرنے میں ناکام رہی مرکزی حج کمیٹی : سلطان احمد

سلطان احمد نے اپنی مرکزی حج کمیٹی کو ناکام بتاتے ہوئے حج کے دوران ہندوستانی عازمین کی پریشانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حاجیوں کے لئے رہائش کے انتخاب و ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 01, 2016 03:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین حج کے لئے بہتر انتظامات کرنے میں ناکام رہی مرکزی حج کمیٹی : سلطان احمد
سلطان احمد نے اپنی مرکزی حج کمیٹی کو ناکام بتاتے ہوئے حج کے دوران ہندوستانی عازمین کی پریشانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حاجیوں کے لئے رہائش کے انتخاب و ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

کولکاتہ ۔ ایک طرف جہاں مرکزی حج کمیٹی اس بار اپنی خدمات کو لیکر اپنی پیٹھ آپ تھپتھپا رہی ہے، وہیں خود اسی مرکزی حج کمیٹی کے نائب صدر جو خود حج کے لیے گئے تھے انہوں نے کمیٹی کے انتظامات کو لیکر سخت تنقید کی ہے۔ سلطان احمد نے مرکزی حج کمیٹی کو مزید فعال ہونے کی ضرورت پر  زور دیا ہے۔


پورے ملک کے عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ مغربی بنگال کے حاجیوں کی آخری فلائٹ بھی پہنچ چکی ہے۔ حج جیسے اہم فریضے کی ادایئگی کا شرف حاصل کر واپس آرہے حاجیوں کے چہروں پر خوشی دیکھی جارہی ہے تاہم اس سال بھی مرکزی حج کمیٹی حاجیوں کے لئے بہتر انتظامات کرنے میں ناکام رہی۔ ایسا صرف واپس لوٹ رہے حاجیوں کا ہی کہنا نہیں ہے بلکہ خود  حج سے واپس آئے مرکزی حج کمیٹی کے وائس چیرمین و ترنمول ایم پی سلطان احمد کا کہنا ہے ۔


 سلطان احمد نے اپنی مرکزی حج کمیٹی کو ناکام بتاتے ہوئے حج کے دوران ہندوستانی عازمین کی پریشانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حاجیوں کے لئے رہائش کے انتخاب و ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سلطان احمد نے حج کے دوران ہندوستانی عازمین کو درپیش پریشانیوں کو افسوسناک بتاتے ہوئے جلد ہی حج کمیٹی کی میٹنگ میں تمام مسائل کو اجاگر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

First published: Oct 01, 2016 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading