உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم لیڈران یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں آگے آئیں : سلطان احمد

     یونیفارم سول کوڈ کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ایم پی سلطان احمد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے جڑے مسلم لیڈران کو اس اہم مسئلے پر آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      کولکاتہ۔  یونیفارم سول کوڈ کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ایم پی سلطان احمد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے جڑے مسلم لیڈران کو اس اہم مسئلے پر آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سلطان احمد نے کولکاتا میں منعقد ہونیوالے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس میں بھی سیاسی مسلم لیڈران کو شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے بورڈ کے تین روزہ اجلاس کے لئے ریاست کے مرشد آباد و مالدہ سمیت مختلف اضلاع میں بیداری پروگرام منعقد کیا جائیگا۔

         کولکاتا میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کی  تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔  کولکاتا کے حج ہاؤس میں منعقد پروگرام میں بورڈ ممبران نے آج کولکاتا کے آئمہ کو اجلاس کی کامیابی کے لئے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایم پی سلطان احمد نے بورڈ کے تئیں بیداری کو اہم بتاتے ہوئے مسلم مسائل پر مرکزی حکومت کے رویے کو افسوسناک بتایا۔ انہوں نے اسلامی شرعی قوانین کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پروگرام میں شریک علما نے موجودہ حالات میں بورڈ کے کولکاتا اجلاس کو اہم بتاتے ہوئے یکساں سول کوڈ کے خلاف لڑائی میں بورڈ کو کامیابی ملنے کی امید جتائی۔

      First published: