உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہی حج کمیٹی آف انڈیا کا ایجنڈا : سلطان احمد

    خیال رہے کہ گزشتہ مہینے 4ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سابق ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ مہینے 4ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سابق ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال ہوگیا تھا۔

    کلکتہ : حج کے نظام میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے نومنتخب نائب صدر و ممبر رپالیمنٹ سلطان احمدنے کہا ہے کہاللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہی حج کمیٹی آف انڈیا کا سب سے بڑا ایجنڈا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کلکتہ : حج کے نظام میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے نومنتخب نائب صدر و ممبر رپالیمنٹ سلطان احمدنے کہا ہے کہاللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہی حج کمیٹی آف انڈیا کا سب سے بڑا ایجنڈا ہے اور ان عازمین حج کے سفر کو آسان و مشکلات سے دور بنانا حج کمیٹی آف انڈیا کے ذمہ داروں کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
      سلطان احمدنے کہا کہ نئی حج کمیٹی کے ایجنڈے میں حج کے نظام میں شفافیت اور حاجیوں کے مشکلات اور پریشانی کو دورکرنا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اگست سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شر وع ہوگیا ہے ۔80فیصد کام ہوچکے ہیں ، مگر اس کے باوجود ہماری کوشش ہوگی کہ مقررہ وقت عازمین حجاج کی روانگی ہوا ور مقررہ وقت پر ان کی واپسی بھی ہو۔
      انہوں نے کہا کہ ائیر پور ٹ پر حجاج کرام کئی گھنٹے چھوڑ دیا جاتا ہے ، ان کا کوئی پرسان احوال نہیں ہوتا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی ائیر لائنس کمپنی کوجواب دہ بنایا جائے تاکہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔سلطان احمد نے کہا کہ عازمین کو بر وقت سفری کاغذات اور اس تفصیل نہیں ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی حجاج کرام کو بر وقت سفری دستاویز مل جائے ۔
      مغربی بنگال کے الوبیڑیا پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ دونوں جگہ علاج و معالجہ کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کسی بھی سنٹر ڈاکٹروں کی کمی نہ ہو۔اس کیلئے ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ، دوائیوں کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بسا اوقات حرم نبوی سے دور ہوٹل ہونے کی وجہ سے عمر دراز حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر غور کیا جائے گا ۔
      خیال رہے کہ کل حج کمیٹی آف انڈیا نئے چیرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب ہوا جس میں بہار سے ممبر پارلیمنٹ محبوب علی قیصر کو نیا چیر مین منتخب کیا گیا جب کہ سلطان احمد اور گواحج کمیٹی کے چیرمین حاجی چینا کو وائس چیرمین منتخب کیا گیا ہے ۔
      سلطان احمد کے حج کمیٹی آف انڈیا کے وائس چیرمین منتخب ہونے کلکتہ کے سماجی و سیاسی شخصیتوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک بھر بالخصوص ہندوستان کے تمام عازمین حج کوہندوستان سے لے کر مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ میں بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی اور ان کے آسان حج کی راہ ہموار کرنے میں سلطان احمد کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
      First published: