ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مرکزی وزیر اشونی چوبے کے خلاف سمن

پٹنہ میں واقع اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملہ میں آج صحت کے مرکزی وزیرمملکت اشونی کمار کے خلاف پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 25, 2018 06:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مرکزی وزیر اشونی چوبے کے خلاف سمن
پٹنہ میں واقع اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملہ میں آج صحت کے مرکزی وزیرمملکت اشونی کمار کے خلاف پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔

پٹنہ:  بہار کے پٹنہ میں واقع اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک معاملہ میں آج صحت کے مرکزی وزیرمملکت اشونی کمار کے خلاف پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا۔

خصوصی جج پشورام سنگھ یادو نے یہاں سمن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مسٹر چوبے کو یکم جون 2018کو اس معاملہ میں اپنی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

الزام کے مطابق یہ معاملہ ضلع بکسر میں مفصل تھانہ علاقہ میں 2014میں درج کی گئی ایف آئی آر کا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بغیر اجازت کے لاوڈ اسپیکر اور گاڑی کا استعمال کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مسٹر چوبے کی تشہیر کی جارہی تھی۔

First published: May 25, 2018 06:03 PM IST