پٹنہ : بہار حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ کورٹ نے شراب پر پابندی کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگا دی ہے۔بہار حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ میں ریاست میں شراب پینے اور اس کی فروخت پر پابندی لگانے کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے 30 ستمبر کے فیصلہ کے خلاف اپیل چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ میں کی گئی تھی ۔ بنچ نے بہار حکومت کے فوری سماعت کی درخواست پر اتفاق کرتے ہوئے اس کے لئے جمعہ کا دن طے کیا تھا۔ سینئر وکیل راجیو دھون اور ایڈووکیٹ کیشو موہن کے ذریعے داخل کی گئی درخواست میں عدالت عظمی سے ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی ، جس میں شراب پر پابندی کے سرکاری نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ بہار حکومت نے عدالت عظمی سے یہ فیصلہ کرنے کی درخواست کی تھی کہ ریاست شراب کی تقسیم اور اس کے پینے پر مکمل طور پر پابندی لگا سکتی ہے یا نہیں اور کیا کوئی شخص شراب پینے کو آئین کے تحت بنیادی حقوق ہونے کا دعوی کر سکتا ہے یا نہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔