Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    مودی حکومت اور جیٹلی کے خلاف کورٹ جائیں گے کیرتی آزاد

    پٹنہ : بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل لیڈر کیرتی آزاد نے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم میں مودی حکومت کو بھی گھسیٹ لیا ہے اور کہا کہ وہ حکومت کے علاوہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ آزاد نے کہا ہے کہ سی بی آئی اب بھی 'پنجرے کا طوطا ہی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated: Jan 28, 2016 06:50 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    مودی حکومت اور جیٹلی کے خلاف کورٹ جائیں گے کیرتی آزاد
    پٹنہ : بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل لیڈر کیرتی آزاد نے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم میں مودی حکومت کو بھی گھسیٹ لیا ہے اور کہا کہ وہ حکومت کے علاوہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ آزاد نے کہا ہے کہ سی بی آئی اب بھی 'پنجرے کا طوطا ہی ہے۔

    پٹنہ : بھارتیہ جنتا پارٹی سے معطل لیڈر کیرتی آزاد نے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم میں مودی حکومت کو بھی گھسیٹ لیا ہے اور کہا کہ وہ حکومت کے علاوہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ آزاد نے کہا ہے کہ سی بی آئی اب بھی 'پنجرے کا طوطا ہی ہے۔


    انہوں نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ سال ستمبر میں جیٹلی کو لکھے خط کو بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے ڈی ڈی سی اے اور ہاکی انڈیا کے درمیان گڑبڑی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے 13 ستمبر کو لکھا کہ وہ دن دور نہیں جب آپ کو ان تمام لوٹوں کا حساب دینا ہو گا، جو آپ کے انچارج رہتے ہوئے کیا گیا۔ آپ کے وقت میں جہاں کرکٹ کو کافی نقصان پہنچا ، وہیں آپ کے قابل اعتماد دوستوں کو کافی فائدہ بھی ہوا۔ تاہم جیٹلی نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔


    آزاد نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے ڈی ڈی سی اے کے عہدیداروں کو 'خفیہ میل بھیجنے میں بھی رول ادا کیا، جس میں ایک 'پسندیدہ آڈیٹر کی دوبارہ تقرری اور کیجریوال کے خلاف توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا ذکر ہے۔ انہوں نے جیٹلی پر نشانہ سادھتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ہمیشہ کی طرح باہر سے 'نان ایگزیکٹو کردار ہوتے ہیں ، جن کی کوئی جوابدہی نہیں ہوتی اور ڈی ڈی سی اے کے عہدیداروں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ کس طرح اس پر عمل کریں۔


    خیال رہے کہ بی جے پی نے آزاد کو جیٹلی پر مسلسل حملہ کرنے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے اور پارٹی کا کہنا ہے کہ جیٹلی کافی ایماندار شخص ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی نے آزاد کو وجہ بتاو نوٹس جاری کر کے پوچھا ہے کہ کیوں نہ انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔

    First published: Jan 28, 2016 06:50 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading