ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بی جے پی سے معطل کیرتی آزاد کی وزیراعظم اوربی جے پی پرتنقید، "کہاں گئیں دوکروڑنوکریاں"؟

بی جے پی سے معطل دربھنگہ کے ممبر پارلیمنت کیرتی آزاد نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سے پوچھا کہ دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟

  • Share this:
بی جے پی سے معطل کیرتی آزاد کی وزیراعظم اوربی جے پی پرتنقید،
بی جے پی سے معطل دربھنگہ کے ممبر پارلیمنت کیرتی آزاد نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سے پوچھا کہ دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟

دربھنگہ: بی جے پی سے معطل دربھنگہ کے ممبر پارلیمنت کیرتی آزاد نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھائے۔ رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے دوہرا رویہ اپنے کا الزام عائد کیاہے۔


کانفرنس کے دوران کیرتی آزاد نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے  کہا کہ وزارت داخلہ کب سے یہ بیانات جاری کررہا ہے کہ جموں وکشمیر کے حالات کو جلد از جلد ٹھیک کرلیا جائے گا، لیکن حقیقت تو اس سے کوسوں دور ہے۔


آزاد  نے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل اور وزیر اعظم بننے کے بعدعوام سے کئے گئے وعدوں کا آخر کیا ہوا؟ کہاں گئی سالانہ دو کروڑبے روزگاروں کی نوکریاں؟ کہاں گیا 15 لاکھ ہر شخص کو ملنے والا روپیہ؟


حالات تو جیسے تھے، ویسے ہیں۔ اس دوران  انہوں نے کانگریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس کا عروج ہونے والا ہے۔
First published: Jun 08, 2018 04:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading