ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو مل سکتی ہے ڈپٹی سی ایم کی ذمہ داری : ذرائع

بہار کی نئی حکومت میں اس مرتبہ دو ڈپٹی سی ایم بنائے جاسکتے ہیں اور یہ ذمہ دار تارکشور پرساد (Tarkishore Prasad) کے ساتھ رینو دیوی (Ranu Devi) کو مل سکتی ہے ۔

  • Share this:
بہار میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو مل سکتی ہے ڈپٹی سی ایم کی ذمہ داری : ذرائع
بہار میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو مل سکتی ہے ڈپٹی سی ایم کی ذمہ داری : ذرائع

بہار اسمبلی انتخابات میں 125 سیٹ جیتنے والے این ڈی اے نے جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ نائب وزیر اعلی کے طور پر سشیل کمار مودی کے نام پر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے ۔ حالانکہ اس مرتبہ تارکشور پرساد کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر اور نونیا سماج سے تعلق رکھنے والی رینو دیوی کو نائب لیڈرمنتخب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بہار کی نئی حکومت میں اس مرتبہ دو نائب وزیر اعلی بنائے جاسکتے ہیں اور یہ ذمہ دار تارکشور پرساد کے ساتھ رینو دیوی کو مل سکتی ہے ۔


تارکشور پرساد کا تعلق سیمانچل کے کٹیہار سے ہے تو نونیا سماج سے آنے والی رینو دیوی بیتیا سے چوتھی مرتبہ ممبر اسمبلی بنی ہیں ۔ لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد تارکشور پرساد نے کہا کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی ہے اور میں اپنی صلاحت کے مطابق فرائض انجام دوں گا جبکہ بہار کے نائب وزیر اعلی کے عہدہ کے بارے میں پوچھے جانے پر تارکشور پرساد نے کہا کہ میں اس پر ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔




نتیش کمار کل لیں گے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف

نتیش کمار کل ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے ۔ نتیش کمارنے گورنر پھاگو چوہان کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر کے لوٹنے کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر انہیں منتخب کئے جانے کی جانکاری انہوں نے گورنر کو دی ۔ گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کل شام 4.00 سے 4.30 بجے کے درمیان گورنر ہاﺅس میں وہ وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 15, 2020 07:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading