ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تیجسوی یادو کا نتیش کمار کو چیلنج ، اپنے دم پر بناکر دکھائیں سرکار

راشٹریہ جنتا دل کے نوجوان رہنما اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو نے وزیراعلی نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے انہیں چیلنج دیا ہے کہ وہ اکیلے اپنے بل پر حکومت بناکر دکھائیں

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2018 06:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیجسوی یادو کا نتیش کمار کو چیلنج ، اپنے دم پر بناکر دکھائیں سرکار
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو: فائل فوٹو

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے نوجوان رہنما اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو نے وزیراعلی نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے انہیں چیلنج دیا ہے کہ وہ اکیلے اپنے بل پر حکومت بناکر دکھائیں۔ مسٹر یادو نے آج یہاں ریاست کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانچھی کی پارٹی’ ہندوستانی عوامی مورچہ (ہم)کی جانب سے منعقد غریب مہاسمیلن میں کہا کہ وزیراعلی ریزرویشن مخالفین اور منووادیوں کی گود میں جابیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار اقتدار میں رہنے کے لئے گھاٹ گھاٹ کر پانی پی چکے ہیں اور پالابدلنے میں ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش چاچا بھلے ہی آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہیں لیکن ان کے ساتھ بھی بہت زیادہ دن نہیں رہنے والے ہیں۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اکیلے سرکار بناکر دکھائیں۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہمیں اقتدار سے پیار ہوتا تو ہم بھی بی جے پی سے ہاتھ ملالیتے اور وزیراعلی بن جاتے۔ لیکن نہ تو میرے والد لالو پرساد یادو جاگیردارانہ طاقتوں کے سامنے جھکے اور نہ ہی ہم جھکنے والے ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت میرے والد کو جیل میں ڈال کر اور پورے کنبوں کو مقدمے میں پھنساکر ہم لوگوں ڈرانا چاہتی ہے۔ میرے اوپر بھی کئی مقدمے کئے گئے ، لیکن میں شیر کا بیٹا ہوں، ڈرنے والا نہیں ہوں،غلطی ہماری تھی کہ نتیش کمار کو وزیراعلی بنادیا ہے۔

First published: Apr 08, 2018 06:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading