کولکاتہ : ہندوستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے ایڈن گارڈن پر کھیلے جارہے دوسرے میچ میں آج ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی ۔ دوسرے اوور میں ہی صرف ایک رن بناکر شیکھر دھون پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے والے مرلی وجے بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ بھی صرف 9 رن ہی بناکر ہینری کا شکار ہوگئے ۔ وراٹ کوہلی ایک مرتبہ پھر بلے سے اپنا جوہر نہیں دکھا سکے اور 9 رن بناکر وہ بھی پویلین لوٹ گئے ۔
تاہم وراٹ کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد پجارا اور رہانے نے ہندوستان کی اننگز کو سنبھالا ۔ اسی دوران پجارا نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرلی ۔ تاہم بعد 87 رن بنانے کے بعد چتیشور پجارا ویگنر کا شکار ہوگئے ۔ پجارا کے آوٹ ہونے کے بعد روہت شرما بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ روہت شرما نے صرف دو رن بنائے ۔ روہت شرما کے بعد اجنکئے رہانے بھی آوٹ ہوگئے ۔ رہانے کے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ رہانے کے آوٹ ہونے کے بعد اشون نے تیز رفتاری سے بلے بازی کی ۔ تاہم وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہ سکے ۔ اشون نے 33 گیندوں میں 26 رن بنائے ۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے سات وکٹ کے نقصان پر 239 رن بنالئے تھے۔
مکمل اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ کے ایل راہل کی جگہ پر شیکھر دھون کو شامل کیا گیا ہے جبکہ امیش یادو کی جگہ پر بھوبنیشور کمار کو جگہ دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کے راہل کے زخمی ہونے کی وجہ سے کئی سال بعد گوتم گمبھیر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، مگر انہیں آج نہیں کھیلایا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ پہلے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 197 رنوں سے بڑی شکست دی تھی ۔ اس میچ میں جڈیجہ اور اشون ہیرو رہے تھے ۔ جڈیجہ کو مین آف دی میچ دیا گیا تھا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔