ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لالو کے بیٹے:ایک 9 ویں پاس،اسے کرکٹ کا ہے جنون تو دوسرا کاروں کا شوقین

نئی دہلی۔ بہار میں نائب وزیر اعلی کے طور پر 9 ویں پاس ایک آئی پی ایل کھلاڑی اور وزیر صحت کے طور پر ایک آٹوموبائل فین اور ایک موٹرسائیکل شوروم کا مالک۔

  • IBN7
  • Last Updated: Nov 21, 2015 01:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لالو کے بیٹے:ایک 9 ویں پاس،اسے کرکٹ کا ہے جنون تو دوسرا کاروں کا شوقین
نئی دہلی۔ بہار میں نائب وزیر اعلی کے طور پر 9 ویں پاس ایک آئی پی ایل کھلاڑی اور وزیر صحت کے طور پر ایک آٹوموبائل فین اور ایک موٹرسائیکل شوروم کا مالک۔

نئی دہلی۔ بہار میں نائب وزیر اعلی کے طور پر 9 ویں پاس ایک آئی پی ایل کھلاڑی اور وزیر صحت کے طور پر ایک آٹوموبائل فین اور ایک موٹرسائیکل شوروم کا مالک۔ یہ وہی ہے جس طرح کچھ لوگ ان دونوں کو دیکھتے ہیں۔ گاندھی میدان میں جب یہ دونوں وزیر کے عہدے کا حلف لے رہے تھے تب بھیڑ میں سے بہت سے لوگ انہیں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے مستقبل کے طور پر دیکھ رہے تھے۔


تیجسوی یادو (26) اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ (27) جب نتیش کا پاؤں چھونے کے لئے جھکے تو اسے دو سیاسی دوروں کے آغاز کے طور پر دیکھا گیا جس پر نتیش کے تیسرے دور میں مسلسل نظر رکھی جائے گی اور انہیں آزمائش کے مرحلہ سے گزرنا ہو گا۔


ناقدین کہتے ہیں کہ لالو نے اپنے بیٹوں کو نتیش پر مسلط کیا ہے۔ نائب وزیر اعلی بنا کر تیجسوی کو پی ڈبلیو ڈی اور تیج کو وزارت صحت دینا کئی طرح کی قیاس آرائیوں کو جنم دیتا ہے۔ آخر یہ وزارت 'ترقی کے لئے ملےمینڈیٹ' کا اہم جزوہیں۔


تاہم، آر جے ڈی لیڈر مانتے ہیں کہ یہ تاریخ کو پلٹ دے گا۔ تیجسوی کو پارٹی لیڈران ایک 'سنجیدہ رہنما' کے طور پر دیکھتے ہیں، جس نے کرکٹ پر توجہ دینے کے لئے دہلی پبلک اسکول (آر کے پورم) میں 9 ویں کلاس کی پڑھائی چھوڑ دی، وہیں، تیج پرتاپ کو 'مضبوط عزم وارادہ کے حامل لیڈر' کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ 12 ویں تک کی تعلیم حاصل کرنے والے تیج پرتاپ موٹر سائیکل شوروم کے مالک ہیں۔


انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ لالو کے لئے چھوٹے بیٹے کو اپنے سیاسی جانشین کے طور پر منتخب کرنا آسان نہیں تھا۔ تیجسوی کے حق میں جو بات گئی وہ 2010 میں پارٹی کی شکست کے بعد زمینی سطح پر کیا گیا کام تھا۔ 2010 کے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کو 243 میں سے 23 نشستیں ملی تھیں۔ تیجسوی کے قریبی دوست اور 2015 کے انتخابات میں ان کے پالیسی ساز کے طور پر کام کرنے والے سنجے یادو کہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت غلطیوں پر منتھن کیا اور چیزیں درست کرنے کی کوشش کی۔ تیجسوی نے مجھے پارٹی کے لئے کام کرنے کو کہا۔ میں ان کے ساتھ 2012 سے ہی منسلک ہوں۔


دوہزار تیرہ سے تیجسوی نے اضلاع کا دورہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ پارٹی کی یوتھ ونگ سے خطاب کرتے تھے، نوجوانوں کو نمائندگی دینے کی بات کرتے تھے۔ دریں اثنا، تیج پرتاپ کا سیاسی میلان کچھ زیادہ نہیں دکھائی دے رہا تھا۔ وہ زیادہ تر موقعوں پر اپنے چھوٹے بھائی کو دعائیں دیتے ہی دکھائی دیتے تھے۔ جلد ہی تیجسوی نے اپنے سیاسی حریف 'چچا' نتیش پر بات کرنی شروع کر دی۔ سمستی پور کے ایک عام اجتماع میں انہوں نے کہا بھی کہ باپ اور بیٹا مل کر بہار کو چمکا دیں گے۔ وہیں، تیج پرتاپ بہت فعال ہو کر بھی ابھر نہیں پا رہے تھے۔ ان کا میلان کاروں کی طرف زیادہ دکھائی دے رہا تھا۔


چارہ گھوٹالہ میں لالو کو مجرم ثابت ٹھہرائے جانے کے بعد تیجسوی نے پارٹی کی کمان گویا سنبھال ہی لی۔ انہوں نے اپنے والد کی طرفداری کرنے کی کوشش نہیں چھوڑی۔ وہیں، تیج پرتاپ کی سرگرمی اس وقت ابھر کر سامنے آئی جب ان کے والد نے اس سال نتیش کمار سے اتحاد کیا۔ تیج پرتاپ نے اپنی امیج میک اوور کے لئے پروفیشنلز بھی ہائیر کئے، آن لائن اور بقیہ طریقوں سے بھی۔ نتیش کے فیصلے سے کافی پہلے ہی انہوں نے مہوا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔


جبکہ ٹیم پالیسی سازی اور نعروں پر کام کر رہی تھی۔ تیج پرتاپ نے چھوٹے بھائی تیجسوی کی طرح مائیک اور منچ سے دور رہنے کا ہی فیصلہ کیا ۔ دونوں کی کہانی اگرچہ مختلف ہو لیکن دونوں کے ایفی ڈیوٹ بتاتے ہیں کہ جائیداد کے معاملے میں ان میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔ تیج پرتاپ کی کل جائیداد 1.12 کروڑ روپے کی ہے جبکہ تیجسوی کے پاس 1.4 کروڑ کی جائیداد ہے۔ دونوں نے اچھے فرق سے جیت بھی حاصل کی۔ تیجسوی نے راگھوپور میں بی جے پی کے ستیش کمار کو 22733 ووٹوں سے شکست دی۔ اس سیٹ پر پہلے رابڑی اور لالو دونوں انتخابات جیتے ہیں۔ تیج پرتاپ نے مہوا سیٹ پر 'ہم' کے رویندر رائے کو 28155 ووٹوں سے ہرایا۔


ایک آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ دونوں کو بڑا موقع میسر ہوا ہے۔ کابینہ میں دونوں بھائیوں کی موجودگی نہ صرف نتیش پر بلکہ راہل پر بھی دباؤ ڈالے گی۔ دونوں اپنے عہدوں کا کس طرح استعمال کرتے ہیں، وہ صرف حکومت کا ہی مستقبل نہیں ان دونوں بھائیوں کا مستقبل بھی طے کرے گا۔

First published: Nov 21, 2015 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading