اب تیجسوی یادو نے کیا پلٹ وار ، پوچھا : دو مرکزی وزیر شوٹر کو کیوں دے رہے ہیں تحفظ
بدنام مجرموں کے ساتھ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی کی تصویر آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ دو مرکزی وزیر ’’ شوٹر‘‘ کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں
- UNI
- Last Updated: Sep 16, 2016 11:28 PM IST

بدنام مجرموں کے ساتھ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی کی تصویر آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ دو مرکزی وزیر ’’ شوٹر‘‘ کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں
پٹنہ : بدنام مجرموں کے ساتھ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی کی تصویر آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ دو مرکزی وزیر ’’ شوٹر‘‘ کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں۔
مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی اور بی جے پی کے سابق صوبائی صدر نند کشور یادو کی دو بدنام مجرموں کے ساتھ الگ الگ تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ دو مرکزی وزیر ’’ شوٹر‘‘ کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں۔ ہم تو پوچھیں گے ہی۔ اب کون بی جے پی سے سوال کرے گا۔
نائب وزیر اعلی نے آگے لکھا’’ کیا آپ استعفی دیں گے روی شنکر پرساد جی اور مختار عباس نقوی جی؟ جیسا کہ چہیتے سشیل مودی جی استعفی مانگتے ہیں۔ آپ کے جواب کا انتظار ہے ... انہوں نے اس کے بعد پھر ٹویٹ کر کے کہا کہ بی جے پی کے سینئر رہنماؤں اور مرکزی وزراء کی تصویر کے دو شوٹرو کے ساتھ۔ بی جے پی سے اسپانسر جنگل راج بہار کو بدنام کرنے کے لئے۔ کہاں ہیں قوم پرست ... ۔
مسٹر یادو نے بدنام مجرم اقبال شیخ کے ساتھ مسٹر روی شنکر پرساد، مسٹر نند کشور یادو اور مسٹر سشیل کمار مودی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے صحافی بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا مفرور ملزم اقبال وزیر قانون روی شنکر اور سابق بی جے پی صدر کا قریبی ہے ... انہوں نے مزید لکھا سشيل مودی جی نے ایک صحافی کے بیٹے کے قتل کا ملزم بدنام مجرم اقبال کو کرتہ پاجاما پہنا دیا ... ۔
Nation wants to know..Why Central Ministers patronizing shooters? हम तो पूछेंगे। Who will now question BJP? pic.twitter.com/KEmuI967am
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) September 16, 2016
نائب وزیر اعلی نے مسٹر نقوی کی شوٹر محمد کیف عرف بنٹی کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے مرکزی وزیر مسٹر نقوی مبینہ شوٹر کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے۔ امید ہے منصفانہ میڈیا اس پر مناسب توجہ دے گا ... انہوں نے میڈیا کو بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ كس میں ہمت ہے جو بی جے پی لیڈروں سے اس پر ’بائٹ‘ لے۔ کیا بی جے پی لیڈر ہماری طرح بیان دینے میں خلوص برت سکتے ہیں۔ کیوں بھاگ رہی ہے بی جے پی ... ۔
सुशील मोदी जी ने एक पत्रकार पुत्र की हत्या के आरोपी कुख्यात अपराधी इक़बाल को कुर्ता पायजामा पहना दिया@SushilModi pic.twitter.com/bgCrqWqZBN
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) September 16, 2016
واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دبنگ سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شهاب الدين اور اس کے بعد ریاست کے وزیر صحت اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے ساتھ سیوان کے صحافی راجدیو رنجن قتل کے مشتبہ محمد کیف عرف بنٹی کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد صحافی قتل کے ایک اور مشتبہ محمد جاوید کے ساتھ وزیر صحت کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ ان تصاویر کی بنیاد پر بی جے پی نے وزیر صحت سے استعفی دینے کی مانگ کی تھی۔