உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سامنے آئیں تیجسوی یادو کی شادی اور منگنی کی تصویریں، ایئرہوسٹ کے ساتھ دہلی میں لئے 7 پھیرے

     موصولہ اطلاعات کے مطابق تیجسوی اور ریچل دونوں پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے کو پسند کر چکے تھے۔ البتہ شادی کی بات بار بار رکی کیونکہ درمیان میں مذہب کی دیوار کھڑی تھی۔ تاہم، ابتدائی خبر یہ تھی کہ لالو تیجسوی کی پسند بالکل نہیں چاہتے تھے کہ عیسائی بہو ان کے گھر آئے۔

    • Share this:
      پٹنہ۔ لالو پرساد یادو  lalu prasad yadav,  کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو  Tejashwi Yadav کی منگنی اور شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے منگنی کی اور پھر ودھی ودھان سے شادی کرلی۔ جیسا کہ خبریں آرہی تھیں کہ تیجسوی یادو بین مذہبی شادی کرنے والے ہیں، یہ سچ ثابت ہوا ہے۔ ان کی منگنی ایک ایئر ہوسٹس رچیل سے ہوئی ہے۔ تیجسوی اور الیکسس ایک دوسرے کو پچھلے 6 سالوں سے جانتے ہیں اور پرانے دوست ہیں۔

      بتایا جا رہا ہے کہ ریچل کے والد یعنی تیجسوی یادو کے سسر چندی گڑھ کے ایک اسکول میں پرنسپل تھے۔ الیکسس اور تیجسوی 6 سال سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تیجسوی اور ریچل دونوں پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے کو پسند کر چکے تھے۔ البتہ شادی کی بات بار بار رکی کیونکہ درمیان میں مذہب کی دیوار کھڑی تھی۔ تاہم، ابتدائی خبر یہ تھی کہ لالو تیجسوی کی پسند بالکل نہیں چاہتے تھے کہ عیسائی بہو ان کے گھر آئے۔

      تیجسوی یادو کی منگنی کی تصویر

      اطلاعات یہ بھی آ رہی ہیں کہ لالو یادو اور رابڑی دیوی آخر تک اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھے، لیکن بعد میں تیجسوی یادو کی ضد کے سامنے لالو-رابڑی کو جھکنا پڑا۔ لیکن، جب لالو یادو کی صحت مسلسل خراب ہونے لگی اور تیجسوی یادو بھی اپنی ضد پر اڑے رہے، آخر میں آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے اپنے بیٹے کی خوشی کے لیے مذہب کی دیوار گرادی۔

      تیجسوی یادو کی منگنی کی تصویر

      آپ کو بتا دیں کہ رچل دہلی کے پوش علاقے وسنت وہار کی رہنے والی ہیں۔ دونوں کے درمیان 6 سال کی دوستی ہے۔ بار بار یہ چرچا ہو تی تھی کہ تیجسوی مسلسل دہلی جاتے رہتے ہیں، شاید اب لوگوں کو یہ جواب مل گیا ہے کہ تیجسوی یادو کا دہلی سے کیا رشتہ ہے۔ یعنی تیجسوی کا الیکسس کنکشن دہلی سے نکلا، جو اب زندگی بھر  رہنے والا ہے۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: