உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لالو بہار کے ہیرو، نتیش کمار نے چارہ گھوٹالہ میں پھنسایا: تیجسوی یادو

    لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو: فائل فوٹو

    لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو: فائل فوٹو

    راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے آج کہا کہ مسٹر لالو پرساد یادو بہار کے ہیرو ہیں اور سب جانتے ہیں کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں انہیں نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر پھنسایا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے آج کہا کہ مسٹر لالو پرساد یادو بہار کے ہیرو ہیں اور سب جانتے ہیں کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں انہیں نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر پھنسایا ہے۔ مسٹر یادو نے چارہ گھوٹالے کے ایک اور کیس میں مسٹر لالو پرساد یادو کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب کے دوران کہا، "لالو بہار کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ وہ بہار کے ہیرو ہیں۔ بہار کا ایک ایک آدمی جانتا ہے کہ انہیں چارہ گھوٹالہ میں زبردستی پھنسایا گیا ہے۔ اس میں سب سے اہم رول نتیش کمار کا ہے۔ مسٹر کمار نے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ مل کر انہیں اس معاملے میں پھنسایا ہے‘‘۔


      سابق نائب وزیر اعلی نے کہا کہ مسٹر کمار بار بار بہار کی ترقی کے لئے دہلی نہیں جاتے ہیں بلکہ مسٹر لالو پرساد یادو کو کیسی سزا دی جائے یہ طے کرنے جاتے ہیں۔ مسٹر کمار اور بی جے پی لوک سبھا کا الیکشن اس سال دسمبر میں کرانا چاہتی ہے، لہذا مسٹر لالو پرساد یادو کو جیل میں رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ دسمبر میں لوک سبھا انتخابات کرانے کے لئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔


      انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہی حال ہی میں بی جے پی کے بہار کے انچارج بھوپندر یادو نے وزیر اعلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت بھی بہار میں گھوم رہے ہیں۔

      First published: