ہوم » نیوز » No Category

اب لالو کے بیٹے تیجسوی کا مودی پر تیکھا حملہ، پی ایم کو اندھا، گونگا اور بہرا بتایا

پٹنہ : بہار میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے درمیان آر جے ڈی کے صدر لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ تیجسوی نے فیس بک کے ذریعے مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ مودی بہرے، گونگے ہی نہیں اندھے بھی ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 01, 2015 04:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب لالو کے بیٹے تیجسوی کا مودی پر تیکھا حملہ، پی ایم کو اندھا، گونگا اور بہرا بتایا
پٹنہ : بہار میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے درمیان آر جے ڈی کے صدر لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ تیجسوی نے فیس بک کے ذریعے مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ مودی بہرے، گونگے ہی نہیں اندھے بھی ہیں۔

پٹنہ : بہار میں چوتھے مرحلے کی پولنگ کے درمیان آر جے ڈی کے صدر لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ تیجسوی نے فیس بک کے ذریعے مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے لکھا کہ مودی بہرے، گونگے ہی نہیں اندھے بھی ہیں۔


تیجسوی نے لکھا کہ مودی کو اپنے اتحادیوں کی کنبہ پروری اور بھائی بھتیجاکی سیاست نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مودی لوگوں کو بیوقوف بنانے کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہیں۔


وہیں دوسری طرف بہار انتخابات کے آخری اور پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم کے لئے مودی بہار میں ہی ہیں۔ انہوں نے اپنی مدھوبنی کی ریلی میں مهاگٹھ بندھن پر کئی سیاسی وار کئے۔ مودی نے کہا کہ لالو نتیش کی جوڑی نے بہار کو ایسے گڈھے میں دھکیل دیا ہے، جس کے لئے دو انجن لگانے ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ پہلے بہار نے جنگل راج جھیلا ، اب انہیں جڑواں بھائی مل گیا ہے۔ جنتر منتر اور جنگل راج مل کر بہار میں تباہی مچائیں گے۔

First published: Nov 01, 2015 04:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading